وزیر ریلوے شیخ رشید سے این آر اے چینی وفد کی ملاقات :

وفود میں طے پایا دو دن میں ماہرین کی ٹیمیں مفصل گفتگو کر کہ ،مسائل کا حل تیار کریں گے ، حتمی رپورٹ 25 دسمبر 2018 کو سائن کریں گے حکومت سی پیک کی اہمیت سے واقف ہے۔ وہ یہ جانتی ہے کہ سی پیک میں ریلوے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، این آر اے وفد چین پاکستان کا ایک اہم ہمسایہ ملک ہے۔ این آر اے اور پاکستان ریلوے باہمی تعاون کے لیے تیار ہیں، شیخ رشید

پیر 19 نومبر 2018 23:15

وزیر ریلوے شیخ رشید سے این آر اے چینی وفد کی ملاقات :
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) شیخ رشید احمد وفاقی وزیر ریلوے نے برورز سوموار نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریشن (این آر ای) چین کے وفد سے وزارت ریلوے میں ملاقات کی۔ این آر کے وفد کی صدارت این لو شینگ ,ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کر رہے تھے۔ وفد نے کہا کے موجودہ حکومت سی پیک کی اہمیت سے واقف ہے۔ وہ یہ جانتی ہے کہ سی پیک میں ریلوے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

دونوں وفود میں یہ طے پایا کہ دو دن میں ماہرین کی ٹیمیں مفصل گفتگو کر کہ مسائل کا حل تیار کریں گے اور حتمی رپورٹ 25 دسمبر 2018 کو سائن کریں گے۔ این آر اے کے وفد نے واضح کیا کہ ایم ایل 1 پاکستان کا ایک اہم انفراسٹرکچر ہے۔ وزیر ریلوے نے واضح کیا کہ ایم ایل 1 کی اپ گریڈیشن کو تیز رفتاری سے مکمل کرنا چاہیے مزید براں حکومت ایم ایل 1 ور 2 میں خاص دلچسپی رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا ایک اہم ہمسایہ ملک ہے۔ این آر اے اور پاکستان ریلوے باہمی تعاون کے لیے تیار ہیں۔ اور ایم ایل 1 کی اپ گریڈیشن سی پیک کی لائف لائن ہے۔ این آر اے اور پاکستان ریلوے کے درمیان فریم ورک ایگریمنٹ میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جائے گی۔ وزیر ریلوے نے ایم ایل 2 اور ایم ایل 3 کو بھی سی پیک کے لیے اہم قرار دے دیا۔چین کو ایم ایل 2 اور ایم ایل 3 کی فیزیبیلٹی پر بھی توجہ دینی چاہیے۔

اس کے علاوہ شیخ رشید نے کہا کہ این آر کے چاہیے کہ وہ پاک ریلوے کو مناسب تعمیراتی اخراجات دے اور قرض کی شرع بھی کم سے کم لے۔ اس اجلاس کے دوران محمد جاوید انور، چئیر مین ریلوے، آفتاب اکبر ، سی ای او، محمد یوسف ڈی جی پلاننگ ، فرخ تیمور سیکرٹری ریلوے بورڈ اور مریم گیلانی ڈی جی آپریشن یشن بھی موجود تھے۔۔ ۔۔طارق ورک

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں