قانون سازی اور قوانین پرعملدرآمد کے حوالے سے تمام صوبوں کے تعاون کی ضرورت ہے،

وزیر اعظم نے خواتین کے وراثتی قوانین کو بہتر بنانے کے حوالے سے خاص تاکید کی ہے وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کا قانونی اصلاحات سے متعلق مشاورتی اجلاس سے خطاب

پیر 19 نومبر 2018 23:42

قانون سازی اور قوانین پرعملدرآمد کے حوالے سے تمام صوبوں کے تعاون کی ضرورت ہے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ قانون سازی اور قوانین پرعملدرآمد کے حوالے سے تمام صوبوں کے تعاون کی ضرورت ہے، وزیر اعظم نے خواتین کے وراثتی قوانین کو بہتر بنانے کے حوالے سے خاص تاکید کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کوپی ایم آفس میں قانونی اصلاحات سے متعلق مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مشاورتی اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم اور وزیر اعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب نے کی۔ اجلاس میںچاروں صوبوں سے وزرائے قانوں، اٹارنی جنرلز اور قانونی نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبوں سے وراثتی قوانین، خواتین کے حقوق، غریب اور نادار افراد کی قانونی داد رسی، کرایہ داری قوانین ، وسل بلور ایکٹ اور دیوانی مقدمات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف ملائیکہ بخاری نے شرکاء کو خواتین کے حوالے سے ایکشن پلان کے بارے میں آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں