عشق مصطفیؐ کا تقاضا ہے کہ ملک میں نظام مصطفیؐ کے نفاذ کی جدوجہد کو تیز کیا جائے،سینیٹر سراج الحق

پیر 19 نومبر 2018 23:51

عشق مصطفیؐ کا تقاضا ہے کہ ملک میں نظام مصطفیؐ کے نفاذ کی جدوجہد کو تیز کیا جائے،سینیٹر سراج الحق
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) اسلامی سکالر سیّد مظفر حسین شاہ نے پارلیمنٹ لاجز میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ عشق مصطفیؐ کا تقاضا ہے کہ ملک میں نظام مصطفیؐ کے نفاذ کی جدوجہد کو تیز کیا جائے، نبی آخر الزمانؐ رحمة اللعالمین ہیں، آپؐ کے نظام میں خواتین، اقلیتوں اور زندگی کے محروم و مجبور طبقوں سمیت سب کیلئے رحمت ہی رحمت اور کامیابی کی ضمانت ہے، حکومت مشکلات سے نکلنا چاہتی ہے تو حضورؐ کی ولادت کے ماہ مبارک میں آپؐ کی شریعت کے نفاذ کا اعلان کرے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں