ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون نہ کرتے تو امریکہ کو مزید نقصان پہنچتا، شاہ محمود قریشی

امریکہ سے الجھنا ہمارا مقصد نہیں لیکن ریکارڈ درست کرنا ضروری ہے، امریکہ کو ہم سے کوئی تشویش ہے تو مل بیٹھ کر سننے کو تیار ہیں، پاکستان کے مفادات سامنے رکھ کر پالیسی بنائی جائے گی، بیان

پیر 19 نومبر 2018 23:54

ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون نہ کرتے تو امریکہ کو مزید نقصان پہنچتا، شاہ محمود قریشی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون نہ کرتے تو امریکہ کو مزید نقصان پہنچتا، امریکہ سے الجھنا ہمارا مقصد نہیں لیکن ریکارڈ درست کرنا ضروری ہے اگر امریکہ کو ہم سے کوئی تشویش ہے تو مل بیٹھ کر سننے کو تیار ہیں پاکستان کے مفادات سامنے رکھ کر پالیسی بنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے جن ممالک کے دورے کئے ان سے ہمارے درینہ تعلقات ہیں ان تعلقات کی قدر کو سمجھتے ہیں ان ممالک سے دوبارہ تعلقات استوار کرنے کی ضرورت تھی جو کہ ہم نے کئے حکومت کے حالیہ دوروں کے ثمرات جلد نظر آ جائیںگے امریکہ سے الجھنا ہمارا مقصد نہیں لیکن ریکارڈ درست کرنا ضروری ہے ہم امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہشمند تھے اور ہیں اگر ہم دہشت گردی میں تعاون نہ کرتے تو امریکہ کو مزید نقصان ہوتا ہم نے اپناموقف پیش کیا اور کرتے رہیں گے پاکستان کے مفادات افضل ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مفادات کو سامنے رکھ کر پالیسی مرتب کی جائے گی پوری دنیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی معترف ہے اگر امریکہ کو ہم سے کوئی تشویش ہے تو مل بیٹھ کر سننے کو تیار ہیں امریکی صدر نے پہلی مرتبہ ایسی باتیں نہیں کیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں