ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک بار پھر ہرزہ سرائی کیخلاف وزیراعظم عمران خان کا بھی کرارا جواب

ٹرمپ کے جھوٹے دعوے امریکی جنگ میں پاکستان کو ہونے والے نقصان کی توہین ہے ،اب ہم وہی کرینگے جو ہماری عوام اور ہمارے مفادات میں ہوگا ، امریکی صدر کو تاریخی حقائق سے آگاہ کی ضرورت ہے ، وزیراعظم

پیر 19 نومبر 2018 23:57

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک بار پھر ہرزہ سرائی کیخلاف وزیراعظم عمران خان کا بھی کرارا جواب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) وزیراعظم عمران خا ن نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جھوٹے دعوے دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ میں پاکستان کو ہونے والے نقصان کی توہین ہے ٹرمپ کو تاریخی حقائق سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے اب ہم وہی کریں گے جوہماری عوام اور ہمارے مفادات میں ہو گا پیر کو امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کا منہ ٹور جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے جھوٹے دعوے دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ میں پاکستان کوہونے والے نقصان کی توہین ہیں پاکستان امریکہ کی جنگ میں بہت متاثر ہو ا ہے ٹرمپ کو تاریخی حقائق سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے اب ہم وہی کریں گے جو ہماری عوام اور ہمارے مفادات میں ہو گا، جنگ کی وجہ سے پاکستانی معیشت غیر مستحکم ہوئی امریکی صدر غلط دعوے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں