امریکی مزاح نگار کے ڈونلڈ ٹرمپ پر لفظی وار

امریکہ واقعی پاکستان سے محبت کرتا اگر پاکستان میکسیکو پر حملہ کرتا اور اس پر 18 سال قابض رہ کر لاکھوں افراد کی ہجرت اور ہزاروں امریکیوں کی موت کا سبب بنتا۔ پاکستان اتنا ناشکرا کیوں ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 19 نومبر 2018 23:25

امریکی مزاح نگار کے ڈونلڈ ٹرمپ پر لفظی وار
نیویارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-19 نومبر 2018ء) :امریکی مزاح نگار اور کامیڈین جرمی میکلیلن نے امریکی صدر کی ٹوئیٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ واقعی پاکستان سے محبت کرتا اگر پاکستان میکسیکو پر حملہ کرتا اور اس پر 18 سال قابض رہ کر لاکھوں افراد کی ہجرت اور ہزاروں امریکیوں کی موت کا سبب بنتا۔ پاکستان اتنا ناشکرا کیوں ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے خلاف بیان دیا تو ٹوئیٹر پر پاکستان اور امریکہ کے سربراہان میں لفظی جنگ چھڑ چکی ہے۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کیخلاف جنابِ ٹرمپ کی ہرزہ سرائی پر ریکارڈ کی درستگی ضروری ہے۔ 1. ستمبر 11 کے حملوں میں ایک بھی پاکستانی ملوث نہ تھا مگر پاکستان نے امریکی جنگ میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

2. اس جنگ میں 75 ہزار پاکستانی جان سے گئے اور معیشت کو 123 ارب ڈالرز کا شدید دھچکہ پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو 20 ارب ڈالرز کی حقیر سی امداد دی گئی۔

3. ہمارے قبائلی علاقے تباہ ہوئے اور لاکھوں افراد بے گھر ہوئے۔ اس جنگ نے عام پاکستانی کی زندگی کو تہہ وبالا کر دیا۔ پاکستان امریکہ کو رسد کی زمینی اور فضائی راہداریاں بھی بلامعاوضہ فراہم کئے ہوئے ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کیا ٹرمپ کسی اور اتحادی کا نام لے سکتے ہیں جس نے اس نوعیت کی قربانیاں پیش کی ہوں؟ اپنی ناکامیوں کا الزام پاکستان کے سرتھوپنے کی بجائے امریکہ کو تجزیہ کرنا چاہئیے کہ 140،000 ناٹو، اڑھائی لاکھ افغان فوجیوں اور ایک کھرب ڈالرز کے اخراجات کے باوجود طالبان پہلے سے توانا کیوں ہیں؟ اس پر صدر ڈونلڈ ٹرمہ نے بھی ٹوئیٹ کئیے
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اب پاکستان کو ہم ڈالرز نہیں دیں گے کیونکہ وہ ہم سے ڈالر لینے کے بعد بھی کچھ نہیں کریں گے جیسا کہ اسامہ بن لادن اور افغانستان کا معاملہ سب کے سامنے ہے ۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان ان ممالک میں سے ہے جو امریکہ سے لے کر بدلے میں کچھ نہیں دیتے، اب پاکستان کو ہم کچھ نہیں دیں گے۔

معاملہ ختم ہوا۔اسکا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے بھی جوابی ٹوئیٹ کر دیا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی خام خیالی کے باعث پاکستان کے ان زخموں کی توہین ہوئی ہے جو زخم اس نے امریکہ کی جنگ میں اٹھائے ہیں ۔اس جنگ میں پاکستان نے شہادتوں ، معذوریوں اور اقتصادی نقصان کا بوجھ اٹھایا ہے۔پاکستان امریکہ کی جنگ میں بہت نقصان اٹھا چکا۔

اب بس اب ہم بھی وہی کریں گے جو ہمارے لوگوں اور ہمارے ملک کے مفاد میں ہوگا۔پاکستانیوں کے بعد اب امریکیوں نے بھی پاکستان کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے امریکی صدر کو زبردست تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔
معروف کامیڈین جرمی میکلیلن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑا وار کرتے ہوئے منفرد انداز سے تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔

جرمی میکلیلن کا کہنا تھا کہ امریکہ واقعی پاکستان سے محبت کرتا اگر پاکستان میکسیکو پر چڑھائی کرتے ہوئے اس پر قبضہ کرتا اور 18 سال اس پر قابض رہتا۔امریکی ریاست ٹیکساس پر ڈرون اڑاتا اور سرحدی شہروں کو تباہ کرتا۔ ایسا باغی ماحول پیدا کرتا جس کے نتیجے میں لاکھوں لوگ مہاجر بنتے اور75000 امریکییوں کی موت ہوجاتی ،ناجانے کیوں پاکستان اتنا نا شکرا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں