داریل کے لوگ مہمان نوازی میں اپنی مثال آپ ہیں ‘میجرجنرل احسان محمود خان

منگل 20 نومبر 2018 14:02

داریل کے لوگ مہمان نوازی میں اپنی مثال آپ ہیں ‘میجرجنرل احسان محمود خان
استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جزل احسان محمود خان نے تحصیل داریل کا تفصیلی دورہ کیا،داریل میں گاں گاوں جاکر عوام اور سکول کے بچوں سے ملے اور ان کے مسائل اور مشکلات دریافت کیا۔داریل گماری میں گرینڈ امن جرگہ کے اراکین سے ملاقات کی۔ملاقات میں فورس کمانڈر نے کہا کہ داریل کے لوگ مہمان نوازی میں اپنی مثال آپ ہیں یہاں کے لوگ امن پسند اور محب وطن پاکستانی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ داریل میں چھپے شرپسند عناصر کو جرگہ قانون کے حوالے کرنے کیلئے کوشیش کریں اور علاقے کے امن کو بحال رکھنے کیلئے کردار ادا کرے۔اس موقع پر گرینڈ امن جرگہ کے اراکین حاجی رحمت خالق،ومولانا عیسی خان و دیگر نے کہا کہ داریل کی عوام دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے ساتھ ہے اور دہشت گردی پر لعنت بھجتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ گرینڈ جرگہ اپنی بساط کے مطابق امن کی بحالی کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ داریل کے عوام کا شرپسندوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اس سے قبل فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جزل احسان محمود خان نے داریل کے مختلف سکولوں کا ویزٹ کیا اور طلبہ سے گھل مل گئے ،اس موقع پر طلبہ سے مخاطب ہوکر فورس کمانڈر نے کہا کہ داریل کے طلبہ یہاں کے روشن چہرہ اور ملک کے محافظ ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے داریل کے نوجوانوںپر فخر ہے ،داریل کے طلبہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔فورس کمانڈر نے داریل میں گزشتہ مہینوں جلائے گئے سکولوں کا دورہ بھی کیا۔ فورس کمانڈر کا داریل پہنچنے پر عوام علاقہ نے شاندار اور پٴْرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں