پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ سمیت تمام کھیلوں کی بحالی کے تمام صلاحیتں اور وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ،
حکومت کے سو روزہ پلان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحال شامل ہے وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی کی اسلام آباد یونائیٹڈ کی شجرکاری مہم کے حوالے سے لیک ویو پارک میں منعقد تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو
منگل 20 نومبر 2018 14:50
(جاری ہے)
وزیر مملکت نے کہا کہ میں انٹرنیشنل کھلاڑی رونکی کا شکر گزار ہوں کہ وہ پاکستان تشریف لائے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی شجر کاری مہم بہت بڑا اقدام ہے ایسے اقدامات وقت کی ضرورت ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ جو اقدامات ہم کر رہے ہیں وہ مثالی ہیں چاہیے وہ گزشتہ ادوار میں کے پی کے کی صوبائی حکومت کے ہوں یا نئے پاکستان میں ہماری حکومت کا پہلا ایجنڈا ماحول کو بہتر بنانا ہے جس کے لئے درخت لگانا ناگزیر ہیں ۔وزیر مملکت نے کہا کہ ماحول کو بہتر بنانے کے لئے نوجوانوں سمیت سب کو اس مہم میں شامل کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کا مہینہ خاتم النبین ﷺ سے جڑ ا ہوا ہے اور در روزہ رحمت العالمین ﷺکانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں جید علماء کرام ،امام کعبہ، مدینہ یونیورسٹی ،الازہر یونیورسٹی اور تمام مکاتب فکر کے لوگ شرکت کر رہے ہیں ۔شہر یار آفریدی نے کہا کہ کرکٹ کا کھیل پاکستان کی عوام کے دلوں میں بستا اور ان کے خون میں دوڑتا ہے ۔ پی ایس ایل کا ڈرافٹ اسلام آباد میں ہونا بہت بڑی کامیابی ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نیشنل سکیورٹی کے حوالے سے اہم اقدامات اٹھا رہی ہے ان میں انٹرنیشنل کرکٹ کو پاکستان میں لانا شامل ہے اس کے لئے تمام اقدمات اٹھائے جا رہے ہیں چاہے وہ ون ڈے کرکٹ ہو یا ٹیسٹ میچ ہوں یا ٹی 20 ہوں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آ نی چاہئے کہ کیونکہ ہم نے قربانیاں دے کر امن واپس لائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان قوم کے لئے اسلام آباد یونائیٹڈ کا شجرکاری کے حوالے سے اقدام قابل تحسین ہے اور ایسے اقدامات ہونے چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں شہر یار آفریدی نے کہا کہ ہر ریاست کے حکمران کو اپنی سوچ اور فکر کے تحت کچھ بھی کہنے کی آزادی ہے ہم نے یہ نہیں سوچنا کہ دنیا کیا کہتی ہے ہم نے یہ دیکھنا ہے کہ ہمارا مفاد کیا ہے اور ہم نے قربانیاں کیا دی ہے اور ہمیں اقوام عالم کو باور کرانا ہے کہ پاکستان کے سپوتوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں، دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑی زمینی جنگ پاکستان انسانیت کے لئے لڑ رہا ہے ، وزیر اعظم عمران خان نے اس حوالے سے دو ٹوک بات کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پوری دنیا کو باور کرانا ہے کہ ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت کے سو روزہ پلان میں چھ نکاتی ایجنڈے میں 35 پوائینٹس ہیں جن کے حصول کے لئے کوشاں ہیں جس میں کرکٹ کی بحالی بھی شامل ہے جلد کرکٹ پاکستان میں واپس آئے گی ۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ہمیں کسی سے سرٹیفکٹ لینے یا دینے کی ضرورت نہیں ہے ہماری قوم خود مختار قوم ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اسلام آباد پولیس نے تھانہ کھنہ کے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشن کے دوران 8 مشکوک افراد کو گرفتار ..
اسپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر کی کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت ، قیمتی انسانوں جانوں کے ضیاع ..
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے ..
ملک کے اہم اقتصادی اشاریے معیشت میں بہتری کی عکاسی کررہے ہیں،امیدہے موڈیز جلد ملک کی کریڈٹ ریٹنگ میں ..
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات ..
صدر مملکت آصف علی زرداری کی جسٹس فضل سبحان، جسٹس شاہد خان اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال کی بطور ایڈیشنل ..
صدر مملکت آصف علی زرداری کی قائم مقام چیف جسٹس، جسٹس اشتیاق ابراہیم کو پشاور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس ..
صدر مملکت کی جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ قائم مقام چیف جسٹس ہائی کورٹ بلوچستان کو مذکورہ عدالت کا چیف جسٹس ..
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ..
ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)
رانا ثناء اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت