حضورپاکؐکی تعلیمات پرعمل کرنے کی ضرورت ہے،آصف علی زرداری کاعیدمیلادالنبی پرپیغام

منگل 20 نومبر 2018 19:26

حضورپاکؐکی تعلیمات پرعمل کرنے کی ضرورت ہے،آصف علی زرداری کاعیدمیلادالنبی پرپیغام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) سابق صدرپاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے عید میلاد النبی ؐکے موقع پر عوام سے کہا ہے کہ وہ سوچ و بچار کریں۔ آج ہم اپنے پیارے نبی حضرت محمدؐکی ولادت کی خوشیاں منا رہے ہیں۔ خوشیاں منانے کے ساتھ ساتھ ہمیں اس بات پر بھی غور و فکر کرنا چاہیے کہ ہم ان کی تعلیمات ، برداشت اور ایک دوسرے کو سمجھنے سے کس قدر دور ہوگئے ہیں۔

پیار ے نبی ؐنے کبھی بھی اپنے نام پر تشدد کی تبلیغ نہیں کی۔

(جاری ہے)

حال ہی میں ہم نے اپنے پیارے نبی ؐکے نام پر جو تشدد دیکھا اس کے بعد ہمیں اس پر غور و فکر کرنا چاہیے۔ آج کے دن ہم اللہ تعالیٰ سے یہ دعا بھی مانگتے ہیں کہ ہمیں اجتماعی شعور عطا کرے اور جو پیغام محبت، برداشت اور انکساری کا اسلام نے ہمیں دیا ہے ہم اس پر عمل کریں۔ ہمارے پیارے نبیؐنے ہمیں جو تعلیمات دی ہیں وہ سب سے عظیم تعلیمات ہیں اور آج ہمیں ان پر جتنا عمل کرنے کی ضرورت ہے پہلے کبھی نہیں تھی۔ اللہ تعالیٰ ہمیں شعور عطا کرے اور ہمیں اسلامی تعلیمات پر پوری طرح سے عمل کرنے کے لئے رہنمائی کرے اور ہمارے دلوں کو اسلام کی تعلیمات سے منور کر دے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں