خصوصی عدالت نے فیصل رضا عابدی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5دسمبر تک توسیع کر دی

منگل 20 نومبر 2018 20:39

خصوصی عدالت نے فیصل رضا عابدی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5دسمبر تک توسیع کر دی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے چیف جسٹس کیخلاف اشتعال انگیز انٹرویو کیس میں سابق سینٹر فیصل رضا عابدی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5دسمبر تک توسیع کر دی ہے جبکہ نامزد شریک ملزمہ شہناز شیخ کو اشتہاری قرار دینے کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو عدالت نے کیس کی سماعت کی تو اس موقع پر سابق سینٹر فیصل رضا عابدی کو پیش کیا گیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمہ شہناز شیخ تاحال مفرور ہیں جس پر عدالت نے حکم دیا کہ ملزمہ اشتہار جاری ہونے کے ایک ماہ میں پیش ہو ں بصورت دیگر ملزمہ کو اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔ عدالت نے مقدمہ کی مزید سماعت 5دسمبر تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں