اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈرزجاری

شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈراسپیکرقومی اسمبلی نے جاری کیے، 23 نومبرکے قومی اسمبلی اجلاس میں شہبازشریف کی شرکت یقینی بنائی جائے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی ہدایت

منگل 20 نومبر 2018 21:36

اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈرزجاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2018ء) اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنے اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کے پروڈکشن آرڈرزجاری کردیے، اسپیکر قومی اسمبلی نے نیب کوہدایت کی ہے کہ 23 نومبرکے قومی اسمبلی اجلاس میں شہبازشریف کی شرکت یقینی بنائی جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سی23 نومبر کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا ہے۔

اجلاس میں قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی میاں شہبازشریف کی شرکت کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کردیا ہے۔ اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے نیب حکام کو شہبازشریف کی اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم نوازشریف اپنے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے نیب آفس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم نوازشریف کے ہمراہ ان کی صاحبزادی مریم نواز، شہبازشریف کی اہلیہ بیگم نصرت شہبازاورصاحبزادہ حمزہ شہبازبھی ہیں۔

نیب حکام سے درخواست پرشہبازشریف کی اہلخانہ سے ملاقات کروائی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں شریف فیملی کے افراد شہبازشریف کی خیریت دریافت کریں گے۔ جبکہ سابق وزیراعظم نوازشریف اپنے بھائی شہبازشریف سے آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل سمیت نیب کیسز سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی ناسازی طبیعت کی اطلاع پر نوازشریف ملاقات کے لیے پہنچے اور چھوٹے بھائی سے ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔

واضح رہے سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف آشیانہ اسکینڈل کی تفتیش کیلئے نیب کی حراست میں ہیں۔ احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے رکھا ہے۔ جبکہ نیب نے سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے سفارش کردی ہے۔ ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں