ْحفاظتی ٹیکہ جات پروگرام میں بہتری لانا حکومت کے ترجیحی ایجنڈے میں شامل ہے،

وفاقی وزیرصحت پروگرام میں مزید بہتری کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائیں گے اور حکومت صحت کے بجٹ میں بھی اضافہ کرے گی،عامر محمود کیانی

منگل 20 نومبر 2018 21:36

ْحفاظتی ٹیکہ جات پروگرام میں بہتری لانا حکومت کے ترجیحی ایجنڈے میں شامل ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2018ء) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہحفاظتی ٹیکہ جات پروگرام میں بہتری لانا حکومت کے ترجیحی ایجنڈے میں شامل ہے۔منگل کوحفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کے اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام میں بہتری لانا حکومت کے ترجیحی ایجنڈے میں شامل ہے وزیر صحت نے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی بہتری کے لیے جامع اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ حفاظتی ٹیکہ جات کا پروگرام ملک میں بچوں کو بیماریوں سے بچائو کا اہم ذریعہ ہے۔

ماں اور بچوں کو مہلک امراض سے بچائو کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات تک رسائی کو بہتر بنانے کے حوالے سے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پروگرام میں مزید بہتری کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائیں گے اور حکومت صحت کے بجٹ میں بھی اضافہ کرے گی تاکہ ای پی آئی پروگرام کو بخوبی چلایا جا سکے۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ اقبال درانی ، نیشنل پروگرام منیجر ڈاکٹرثقلین گیلانی اورصوبائی ای پی آئی پروگرام کے منیجر اور افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر ثقلین گیلانی نے خسرہ مہم کے کامیاب انعقاد پر تمام لوگوں کو سراہا کہ فیڈرل ای پی آئی پرائیویٹ سیکٹر اداروں کی شمولیت کے لیے ایس اوپیز کی تیاری کے مراحل میں ہے تاکہ سول سوسائٹی آرگنائزیشن مستقل بنیادی پر مل کر ای پی آئی کے ساتھ کام کر سکیں۔ جائنٹ مشن میں گاوی اور دیگرڈونرز نے وفاقی وزیر صحت کو ای پی آئی کے جائزہ کے حوالے سے اپنی سفارشات سے آگاہ کیا۔ مشن ممبران میں گاوی بی ایم جی ایف ورلڈ بنک یونیسف اور ڈبلیو ایچ او شامل ہیں تمام ممبران نے وفاقی حکومت کو کامیاب خسرہ مہم کے انعقاد پر مبارکباد دی۔۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں