پا ک فضائیہ کسی بھی قسم کی جا رحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپو ر صلا حیت رکھتی ہے،سربراہ پاک فضائیہ

راشد منہاس شہید اور ایم ایم عالم جیسے جری سپوتوں پر قوم کو ناز ہے، پا ک فضا ئیہ کا شما ر دنیا کی بہترین فضا ئی افواج میں ہو تا ہے ، ہماری فضائیہ نے ملکی فضا ئی سر حد وں کی حفا ظت کیلئے ہمیشہ قا بل تحسین کردار ادا کیا ہے،اسد قیصر سپیکر قومی اسمبلی کی پا ک فضا ئیہ کے سر براہ سے ملا قات ،ملکی دفا ع میں پا ک فضا ئیہ کے کر دار ، پیشہ ورانہ مہا رت اور با ہمی دلچسپی کے امو ر پر تبا دلہ خیا ل کیا گیا

منگل 20 نومبر 2018 21:56

پا ک فضائیہ کسی بھی قسم کی جا رحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپو ر صلا حیت رکھتی ہے،سربراہ پاک فضائیہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پا ک فضا ئیہ کا شما ر دنیا کی بہترین فضا ئی افواج میں ہو تا ہے اور ہماری فضائیہ نے ملکی فضا ئی سر حد وں کی حفا ظت کے لیے ہمیشہ قا بل تحسین کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راشد منہاس شہید اور ایم ایم عالم جیسے جری سپوتوں پر قوم کو ناز ہے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار پا ک فضا ئیہ کے سر براہ ائر چیف ما رشل مجا ہد انو رخان سے منگل کے روز پا ر لیمنٹ ہا وس میں اپنی ہونے والی ملا قات میں کیا ۔ملا قات میں ملکی دفا ع میں پا ک فضا ئیہ کے کر دار ، پیشہ ورانہ مہا رت اور با ہمی دلچسپی کے امو ر پر تبا دلہ خیا ل کیا گیا ۔اسپیکر نے کہا کہ پا ک فضا ئیہ کے افسر ان اور جو انو ں نے اپنی پیشہ وارا نہ مہا رت سے ملک کے دفا ع کو نا قا بل تسخیر بنا یا ہے اور دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لو ہا منوا یا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلا ف جنگ میں پا ک فوج اور قوم نے ملکر ملک دشمنو ں کو شکست دی ہے اور اس جنگ میں پا ک فضائیہ نے کلیدی کر دار ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنی بہادر مسلح افواج پر فخرہے اور ہماری ائر فورس دشمن کے ہر حربے سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری سرحدیںمحفوظ ہیںاور ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ۔

اسد قیصر نے کہا کہ پا کستان ایک پر امن ملک ہے اور کسی کے خلا ف جا رحانہ عزائم نہیں ر کھتا تا ہم ملکی دفا ع و سلامتی کی خاطر دفا عی صلا حیت کا ہو نا اس کا بنیا دی حق ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت جن چلینجوں کا سا منا ہے ان کے خا تمے اور ملکی تعمیر و ترقی کے لیے سب اداروں کو ملکر کا م کر نا ہو گا۔اسپیکر نے پاکستان ائیر فورس کی دفاعی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ اس کی سماجی سر گرمیوں کی بھی تعریف کی۔

اس موقع پر انہوں نے صوابی میںپاک۔فضائیہ کے تعاون سے ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام سے علاقے کے نوجوانوں کو ٹیکنیکل شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع مہیا ہو نگے اور وہ ٹیکنیکل تعلیم حاصل کر کے ملک کی تعمیر و تر قی میں بھر پور کردار ادا کر سکیںگے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی وجہ سے ہنر مند نوجوانوں کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے جس کو پورا کرنے کے لیے ٹیکنکل تعلیم کے اداروں کی اشد ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ غازی بروتھا جھیل ایک خوبصورت تفریحی مقام ہے۔ اس جھیل میں واٹر سپورٹس کے اجراء سے اس کو مزید پرکشش بنایا جا سکتا ہے ۔انہوں نے ائیر چیف کو غازی بروتھا جھیل کی واٹر سپورٹس کے اجراء کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے کہا۔ایئر چیف ما رشل مجا ہد انو رخان نے پا ک فضائیہ کے لیے تعریفی کلما ت پر سپیکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پا ک فضائیہ ملک کی فضائی حدود کے خلا ف کسی بھی قسم کی جا رحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپو ر صلا حیت رکھتی ہے۔

انہوں نے اسپیکر کو بتایا کہ پاکستان نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے پاک فضائیہ کے کردار میںمزید جدت لانے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع کے لیے ہمارے جوانوں نے ملکی دفاع کی خاطر ناقابل فراموش قربانیاں پیش کی ہیں۔ائیر چیف مارشل نے کہا کہ ائیر فورس کے پاس ٹیکنیکل تعلیم اور واٹرسپورٹس کے شعبوں میں ماہرین موجودہیں ۔انہوں نے سپیکر کو یقین دلایا کہ وہ خود علاقے کا دورہ کر کے صوابی میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام اور غازی بروتھ جھیل میں واٹر سپورٹس کا جائزہ لیںگے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں