طاہر داوڑ قتل کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی سربراہ تبدیل

مقتول ایس پی طاہر داوڑ قتل کی تفتیش کے لیے تشکیل جے آئی ٹی کی سربراہی اب ڈی آئی جی آپریشنز کریں گے

منگل 20 نومبر 2018 22:26

طاہر داوڑ قتل کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی سربراہ تبدیل
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) طاہر داوڑ قتل کیس کی تحقیقات کیلئے تشکیل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں تبدیلی کرتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن گلفام ناصر سے جے آئی ٹی کی سربراہی واپس لے لی گئی۔ذرائع کے مطابق مقتول ایس پی طاہر داوڑ قتل کی تفتیش کے لیے تشکیل جے آئی ٹی کی سربراہی اب ڈی آئی جی آپریشنز کریں گے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل راجہ کی سربراہی میں جے آئی ٹی، ایس پی طاہر داوڑ کے قتل کی ازسر نو تحقیقات کرے گی۔

(جاری ہے)

جے آئی ٹی میں انٹر سروسز انٹیلی جنس ، انٹیلی جنس بیورو اور ملٹری انٹیلی جنس کے ایک، ایک نمائندے کے علاوہ ایس ڈی پی او شالیمار اور ڈی ایس پی سی آئی ڈی بھی شامل ہیں۔جے آئی ٹی کے دوسرے اجلاس میں طاہر خان قتل کی ازسرنو تحقیقات کا فیصلہ اور علاقے کی جیو فینسنگ اور شہر کے مختلف جگہوں پر نصب سیف سٹی کے کیمروں کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔

پہلے اجلاس میں مقتول ایس پی کے بھائی اور اہل خانہ کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ اور جی 11، ایف 10 سمیت شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی فٹیج حاصل کرنے کے لیے سیف سٹی کو کہا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کو 45 روز میں رپورٹ جمع کروانی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں