افغانستان میں ناکامی کیلئے پاکستان کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا ، پاکستان افغان مصالحتی عمل میں مثبت کردار کیلئے کوشاں ہے، امریکہ سمیت بین الاقوامی برادری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کر چکی ہے،

پاکستان امریکہ کے ساتھ بہتر سفارتی تعلقات چاہتا ہے لیکن ریکارڈ کو درست رکھنا بھی ضروری ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا امریکی صدر کے حالیہ بیان پر تبصرہ

منگل نومبر 22:44

افغانستان میں ناکامی کیلئے پاکستان کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2018ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں ناکامی کیلئے پاکستان کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا کیونکہ اسلام آباد افغان مصالحتی عمل میں مثبت کردار کیلئے کوشاں ہے۔ منگل کو اپنے ایک انٹرویو میںامریکی صدر کے حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ سمیت بین الاقوامی برادری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان اپنے بھاری نقصانات کے باوجود تعاون فراہم نہ کرتا تو امریکہ کو افغانستان میں زیادہ نقصانات برداشت کرنے پڑتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ بہتر سفارتی تعلقات چاہتا ہے لیکن ریکارڈ کو درست رکھنا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی خارجہ پالیسی وضع کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکی انتظامیہ کے خدشات سننے کیلئے تیار ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مثبت روابط کا خواہاں ہے لیکن بھارتی حکومت روابط بہتر بنانے پر آمادگی کے بعد پیچھے ہٹ گئی۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments