ولی عہدی کے معاملے پر سعودی شاہی خاندان میں بغاوت سر اٹھانے لگی

شاہ سلمان پر ولی عہد کی تبدیلی کے لیے شہزادوں کی جانب سے دباو ڈالے جانے لگا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 20 نومبر 2018 20:54

ولی عہدی کے معاملے پر سعودی شاہی خاندان میں بغاوت سر اٹھانے  لگی
ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-20 نومبر 2018ء) :سعودی شاہی خاندان میں ولی عہدی کا معاملے پر اختلافات سر اٹھانے لگے۔شاہ سلمان پر ولی عہد کی تبدیلی کے لیے شہزادوں کی جانب سے دباو ڈالے جانے لگا۔تفصیلات کے مطابق جمال خاشگی کے قتل کے بعد سعودی شہزادوں کی جانب سے شاہ سلمان پر دباو ڈالا جارہا ہے کہ وہ محمد بن سلمان کو ان کے عہدے سے ہٹا دیں کیونکہ جمال خاشگی کے قتل کے بعد بین الاقوامی سطح پر سعودی ولی عہد کی مذمت کی جا رہی ہے۔

امریکا کے اعلیٰ سطح کے عہدیداروں نے حال ہی میں سعودی مشیروں کو شاہ سلمان کے جانشین کے طور پر 40 برس تک نائب وزیرداخلہ رہنے والے شہزادہ احمد بن عبدالعزیز کی حمایت کا اشارہ دیا تھا۔کہا جارہا ہے کہ خاشگی کے قتل کے بعد سعودی شہزادے چاہتے ہیں کہ جانشینی کے معاملے پر از سر نو غور کیا جائے اور محمد بن سلمان کو ہٹا دیا جائے تاہم ابھی تک سعودی شاہ نے اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ۔

(جاری ہے)

تاہم احمد بن عبدالعزیز کو ممکنہ طور پر ولی عہد بن سکتے ہیں۔شاہ سلمان کی جانشینی کے لیے 76 سالہ شہزادہ احمد بن عبدالعزیز کے نام پر خاندان کے افراد میں بحث جاری ہے ۔احمد بن عبدالعزیز موجودہ ولی عہد محمد بن سلمان کے چچا اور شاہ سلمان کے اس وقت اکلوتے بھائی ہیں۔ شہزادہ احمد بن عبدالعزیز نہ صرف شاہ سلمان کے واحد بھائی ہیں بلکہ انہیں خاندان کے افراد، سیکیورٹی حکام اور مغربی طاقتوں کی حمایت بھی حاصل ہوگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں