موجودہ حکومت کے 100دن، شیریں ایم مزاری نے وزارت انسانی حقوق کی کارکردگی بارے رپورٹ جاری کر دی

وزارت کے ڈھانچے کی تفصیلات ، مختلف ذرائع سے ملنے والی معلومات ، سفارش کردہ قانون سازی اور وزارت کی طرف سے تحقیق بارے تفصیلات بتائی گئیں

منگل 20 نومبر 2018 23:14

موجودہ حکومت کے 100دن،  شیریں ایم مزاری نے وزارت انسانی حقوق کی کارکردگی بارے رپورٹ جاری کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2018ء) وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اپنی وزارت کے پہلے 100دنوں کی کارکردگی رپورٹ منگل کو جاری کر دی ۔ رپورٹ پہلے 100دنوں میں وزارت کی طرف سے کئے گئے کاموں،قانون سازی کے سنگ میلز، بین الاقوامی سنگ میل اور قومی ایکشن پلان مجموعی جائزہ پر مشتمل ہے ۔ اس میں وزارت کے ڈھانچے کی تفصیلات ، مختلف ذرائع سے ملنے والی معلومات ، سفارش کردہ قانون سازی اور وزارت کی طرف سے کی جانے والی تحقیق کے بارے میں تفصیلات بتائی گئی ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق وزارت انسانی حقوق نے 9قانونی بلوں کے مسودے بنائے جن میں زینب الرٹ بل، جسمانی سزا کا بل ، گھریلو کارکنوں کا بل ، معذوری بار ے بل، عیسائیوں کی شادی اور طلاق کا بل ، دی پنجاب سکھ انند کراج ، میرج بل، جبری طور پر لا پتہ افراد بارے بل ، قانونی امداد اور انصاف تک رسائی کا بل2018ء اور اینٹی ٹارچربل شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ رپورٹ میں اضافی حقوق بارے موصولہ شکایات کی داد رسی ، آگاہی مہم بارے بتایا گیا ہے جبکہ تین تحقیق بھی رپورٹ کاحصہ ہیں اور ان تحقیقوں میں وراثت بارے تحقیق ، سٹریٹ چلڈرن اور قانون میں ہم آہنگی شامل ہیں جبکہ پہلے 100دنوں کے اندر اندر خواتین کی با اختیار ی کی پالیسی اور بچوں سے بدسلوکی بارے پالیسیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں