وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اپنی وزارت کے پہلے 100 دنوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

منگل 20 نومبر 2018 23:33

وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اپنی وزارت کے پہلے 100 دنوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اپنی وزارت کے پہلے 100 دنوں کی کارکردگی رپورٹ منگل کو جاری کر دی۔ رپورٹ پہلے 100 دنوں میں وزارت کی طرف سے کئے گئے کاموں، قانون سازی کے سنگ میلز، بین الاقوامی سنگ میل اور قومی ایکشن پلان مجموعی جائزہ پر مشتمل ہے۔ اس میں وزارت کے ڈھانچہ کی تفصیلات، مختلف ذرائع سے ملنے والی معلومات، سفارش کردہ قانون سازی اور وزارت کی طرف سے کی جانے والی تحقیق کے بارے میں تفصیلات بتائی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وزارت انسانی حقوق نے 9 قانونی بلوں کے مسودے بنائے جن میں زینب الرٹ بل، جسمانی سزا کا بل، گھریلو کارکنوں کا بل، معذوری بار ے بل، عیسائیوں کی شادی اور طلاق کا بل، دی پنجاب سکھ انند کراج، میرج بل، جبری طور پر لاپتہ افراد بارے بل، قانونی امداد اور انصاف تک رسائی کا بل2018ء اور اینٹی ٹارچربل شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ رپورٹ میں اضافی حقوق بارے موصولہ شکایات کی داد رسی،آگاہی مہم بارے بتایا گیا ہے جبکہ تین تحقیق بھی رپورٹ کاحصہ ہیں اور ان تحقیقوں میں وراثت بارے تحقیق ، سٹریٹ چلڈرن اور قانون میں ہم آہنگی شامل ہیں جبکہ پہلے 100دنوں کے اندر اندر خواتین کی با اختیار ی کی پالیسی اور بچوں سے بدسلوکی بارے پالیسیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں