وزیراعظم کاافغانستان میں مذہبی تقریب میں دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

پاکستان دہشتگردی کا سب سے متاثر ہونے کے ناطے افغان بھائیوں کے دکھ کو محسوس کر سکتا ہے،عمران خان

منگل 20 نومبر 2018 23:33

وزیراعظم کاافغانستان میں مذہبی تقریب میں دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مذہبی تقریب میں دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کا سب سے متاثر ہونے کے ناطے افغان بھائیوں کے دکھ کو محسوس کر سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغان بھائی خطے میں لائی گئی جنگ کی قیمت ابھی تک چکا رہے ہیں دونوں ممالک نے جانی و مالی دونوں صورتوں میں بھاری قیمت چکائی ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ ہم دہشتگردی کیخلاف مضبوط اور غیر متزلزل کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں