پلی بار گیننگ کے حوالے سے خبریں درست نہیں، ترجمان نیب

جمعرات 22 نومبر 2018 13:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) نیب کے ترجمان نے پلی بارگیننگ کے حوالے سے میڈیا میں چلنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق قیصر امین بٹ نے اپروور بننے کیلئے درخواست جمع کروائی ہے جس پر قانون کے مطابق عملدرآمد کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق پلی بار گیننگ کے حوالے سے خبریں درست نہیں۔ میڈیا سے درخواست ہے کہ وہ خبر چلانے سے پہلے تصدیق کر لیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں