اسلامی تعاون کی تنظیم کا جموں وکشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کا اعادہ

جمعرات 22 نومبر 2018 13:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) اسلامی تعاون کی تنظیم (اوآئی سی) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹریوسف احمد العثیمین نے تنظیم کی جانب سے جموں وکشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیاہے۔ انہوں نے یہ بات سعودی عرب کے شہر جدہ میں واقع اوآئی سی سیکرٹریٹ میں کشمیر کے حوالہ سے یوم سیاہ کے سلسلے میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل اوراوآئی سی کے مشترکہ سیمینار اورتصویری نمائش کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل نے مسلسل دوسرے سال بھی کشمیر کے حوالہ سے سیمینار کی صدارت کی ۔ اوآئی سی نے بھارت کی حکومت سے نہتے کشمیری عوام کے خلاف طاقت کے بہیمانہ اوربے رحمانہ استعمال کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کا مسئلہ تین عشروں سے اوآئی سی کے اہم ترین امور میں سے ایک ہے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے کشمیریوں کے انسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت بھی کی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں