قومی اسمبلی کا ریکوزیشن اجلاس کل شروع ہوگا، نیب حکام قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد لائیں گے

جمعرات 22 نومبر 2018 13:30

قومی اسمبلی کا ریکوزیشن اجلاس کل شروع ہوگا، نیب حکام قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد لائیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) قومی اسمبلی کا ریکوزیشن اجلاس کل جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہو گا۔ اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔ اجلاس میں ریکوزیشن اجلاس میں اپوزیشن کا ایجنڈا زیر بحث لایاجائے گا اور اہم قومی امور سمیت ایوان کی معمول کی کاروائی نمٹائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس اور ایجنڈے کی منظوری کے لئے ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کااجلاس بھی (آج) پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا جس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے اور تمام پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں کی مشاورت سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے شیڈول اور ایجنڈے کی منظوری دی جائے گی۔

نیب حکام مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں شرکت کے لئے (آج) جمعہ کو اسلام آباد لائیں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قائد حزب اختلاف کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کے لئے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں