حج 2018ء کے دوران حجاز مقدس میں وفات پانے والے پاکستانیوں کے لواحقین کو زر اعانت کی ادائیگی دسمبر کے پہلے ہفتے میں کر دی جائے گی، وزارت مذہبی امور

جمعرات 22 نومبر 2018 13:30

حج 2018ء کے دوران حجاز مقدس میں وفات پانے والے پاکستانیوں کے لواحقین کو زر اعانت کی ادائیگی دسمبر کے پہلے ہفتے میں کر دی جائے گی، وزارت مذہبی امور
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) حج 2018ء کے دوران حجاز مقدس میں وفات پانے والے پاکستانیوں کے لواحقین کو زر اعانت کی ادائیگی آئندہ ماہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ مکة المکرمہ اور مدینہ منورہ میں حج 2018ء سے قبل اور بعد میں وفات پانے والے 123 پاکستانیوں کے لواحقین کو زر اعانت کی ادائیگیوں کے حوالے سے تمام ابتدائی کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ وزارت مذہبی امور فی کس 5 لاکھ روپے کے حساب سے لواحقین کو ادائیگی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں