بٹن دبانے سے تبدیلی نہیں نکلے گی، ہمیں وقت دیا جائے ،ْ شہریار آفریدی

ہم ایک ایک پائی اور ایک ایک آنے کا جواب دیں گے ،ْ ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان اور بعد میں سب کچھ ہے،ہمیں اپنوں کو خوش کرنا ہے، غیرملکیوں کو نہیں ،ْاسلام آباد اور پاکستان کو مافیا سے آزاد کرائیں گے، ایسی فارن پالیسی بنارہے ہیں جو ملکی مفادات کے مطابق ہوگی ،ْخطاب ،ْ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 22 نومبر 2018 15:57

بٹن دبانے سے تبدیلی نہیں نکلے گی، ہمیں وقت دیا جائے ،ْ شہریار آفریدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ہم ایک ایک پائی اور ایک ایک آنے کا جواب دیں گے ،ْ یہ تبدیلی نہیں ہے کہ بٹن دبایا اور تبدیلی نکل آئی لہٰذا ہمیں وقت دیں۔گزشتہ روز قومی سلامتی، تعمیر اور ماس میڈیا کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان اور بعد میں سب کچھ ہے، خطے کی سلامتی میں ہم اہم شراکت دار ہیں، ہمیں اپنوں کو خوش کرنا ہے، غیرملکیوں کو نہیں، ہم نے اپنوں کو خوش رکھنے کی بجائے گوروں کو خوش رکھنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کو قومی سلامتی کیلئے اہم کردار ادا کرنا ہوگا، ماضی میں قومی سلامتی کو ترجیح نہیں دی گئی، ماضی میں حالات خراب ہونے سے پہلیکیوں اقدامات نہیں کیے گئے۔

(جاری ہے)

شہریار آفریدی نے کہا کہ ہمارے مؤقف کو کیوں عالمی سطح پر پروموٹ نہیں کیاجارہا، دنیا ہمارے وجود کو تسلیم کرے۔وزیر مملکت نے کہا کہ بھارت نے افغانستان میں اپنے پنجے گاڑھ لیے ہیں، وہاں بھارت کا اثر اتنا ہیکہ طاہر داوڑ کی میت لینے کیلئے مجھے ڈھائی گھنٹے تک بارڈر پر کھڑے رہنا پڑا۔

انہوںنے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کی کامیابیوں کو اجاگر کرناہوگا، ہم ایک ایک پائی ایک ایک آنے کا جواب دیں گے ،ْیہ تبدیلی نہیں ہے کہ بٹن دبایا اور تبدیلی نکل آئی، ہمیں وقت دیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ جب میں نے بڑے لوگوں کو چیلنج کیا تو ٹرمپ کا کچن میرا کچن بنا دیا گیا، مجھ پر کچن میں قیمتی ٹائلیں لگانے کا الزام لگایا گیا ۔وزیراعظم کے پاس گیا اور کہاکہ ایف آئی اے کے ذریعے تحقیقات کرانا چاہتا ہوں، اگلے دن کہا گیا کہ میرے خلاف وزیراعظم نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے ،ْ آج روایتی سوچ کا زمانہ ہے لیکن ہمیں کچھ ہٹ کر کرنا ہوگا۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ آپ نے 1947 سے 2015 تک ملک میں بین الاقوامی این جی اوز کو کھلی آزادی دی ،ْ آپ نے ان تمام قوتوں کو کیوں اجازت دی کہ وہ آپ کی روایات اورعقائد کے خلاف کام کریں، پاکستان اب کسی اور کے نظریے سے نہیں چلے گا۔وزیر مملکت نے کہا کہ جو سرنڈر کر رہے ہیں ان کو گلے لگاؤں گا، ہم نے اپنے گھر کو ٹھیک کرنا ہے، ہمارے 100 روزہ پلان میں نیشنل سیکیورٹی شامل ہے، سول ملٹری کوارڈی نیشن وقت کی ضرورت ہے۔شہریار آفریدی نے کہا کہ اسلام آباد اور پاکستان کو مافیا سے آزاد کرائیں گے، ایسی فارن پالیسی بنارہے ہیں جو ملکی مفادات کے مطابق ہوگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں