کوئٹہ میں پانی کی فراہمی کیلئے 9.33 ارب روپے کی لاگت سے منگی ڈیم تعمیر کیا جائے گا،

وفاقی حکومت کے تعاون سے منصوبہ 3 سال میں چار مراحل میں مکمل ہوگا، وزرات آبی وسائل

جمعرات 22 نومبر 2018 16:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) بلوچستان کی دارالحکومت کوئٹہ میں پانی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پوری کرنے کیلئے وفاقی حکومت کے تعاون سے منگی ڈیم تعمیر کیا جارہا ہے۔ یہ ڈیم 3 سال میں 9.33 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔ منگی ڈیم کا یہ منصوبہ چار مراحل میں مکمل ہوگا۔ وزرات آبی وسائل کے ذرائع کے مطابق منگی ڈیم کیلئے آدھی رقم وفاقی حکومت دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

منگی ڈیم جوکہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے 85 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے کو خاص طور کوئٹہ میں پانی کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے تعمیر کیا جارہا ہے۔ منگی ڈیم میں 29550 ایکڑ فیٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔ ڈیم روزانہ 8.1 ملین گیلن پانی کوئٹہ کو فراہم کرے گا۔ایک سوال کے جواب میں وزرات آبی وسائل کے ذرائع نے بتایاکہ منگی ڈیم کے علاوہ بھی بلوچستان میں پانی کی ضروریات پورا کرنے کیلئے گوادر، پشین،خضدار ، زیارت اور دیگر اضلاع میں ڈیم تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں