سوشل میڈیا کوریگولیٹ کرنے کی کوششوں میں ہیں،فواد چودھری

بہت زیادہ انفارمیشن تنازعات کو بڑھا دیتی ہے، سوشل میڈیا بڑی کمپنیوں کےاشتراک کے بغیرریگولیٹ نہیں ہوسکے گا، انٹرنیٹ اسپیڈ کے اضافے سے لوکل میڈیا ریگولیشن ختم ہوجائے گی۔تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 نومبر 2018 15:57

سوشل میڈیا کوریگولیٹ کرنے کی کوششوں میں ہیں،فواد چودھری
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 نومبر 2018ء) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد حسین چودھری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کوریگولیٹ کرنے کی کوششوں میں ہیں، بہت زیادہ انفارمیشن تنازعات کو بڑھا دیتی ہے۔ سوشل میڈیا بڑی کمپنیوں کےاشتراک کے بغیر ریگولیٹ نہیں ہوسکے گا، انٹرنیٹ اسپیڈ کے اضافے سے لوکل میڈیا ریگولیشن ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے آج یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیمرا کو ختم کرکے ریگولیٹری اتھارتی بنا رہے ہیں۔

ہماری کوشش ہوگی کہ ریگولیٹری اتھارٹی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کریں۔ بہت زیادہ انفارمیشن تنازعات کو بڑھا دیتی ہے۔ سوشل میڈیا بڑی کمپنیوں کے اشتراک کے بغیر ریگولیٹ نہیں ہوسکے گا۔

(جاری ہے)

ہم اربوں روپے کے قرضوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کاہ کہ ہمارے میڈیا کا مقابلہ ترقی یافتہ ممالک سے ہوتا ہے۔

انٹرنیٹ کی بڑھتی اسپیڈ کے باعث 10سال بعد میڈیا کی شکل مختلف ہوگی۔ انٹرنیٹ اسپیڈ کے اضافے سے لوکل میڈیا ریگولیشن ختم ہوجائے گی۔ میڈیا کے حوالے سے ہم ماڈرن ملک ہیں۔ پاکستان میڈیا یونیورسٹی کا قیام عمل میں لا رہے ہیں۔ دوسری جانب فواد حسین چودھری نے اپنے ٹویٹ میں بھارتی حکومت کے کرتاپور بارڈرکھولنے کی توثیق کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکھ مذہب کے بانی باباگرونانک کے جنم دن پر کرتارپور بارڈرکھولنا پاکستان اور بھارت کے امن پسندوں کی فتح ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے جنم دن پر کرتارپور بارڈرکھولنے کی منظوری دے دی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں بھارتی سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کی آر می چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مختصر ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے بابا گرونانک کے جنم دن پرکرتارپوربارڈر کھولنے کی پیشکش کی تھی۔

تاہم پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات پر نوجوت سنگھ سدھو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔لیکن اب مودی کابینہ نے پاکستان کی پیشکش قبول کرتے ہوئے بارڈرکھولنے کی توثیق کردی ہے۔وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے اپنے ردعمل میں کرتارپور راہداری کی توثیق کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے دونوں جانب سے متوازن آوازوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں