اوپن یونیورسٹی میں اساتذہ کی پروفیشنل ڈیولپمنٹ کیلئے سیمینار کا انعقاد

اتوار 9 دسمبر 2018 12:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں شعبہ انگریزی کے لنگوئج اینڈ لٹریچر فورم کے تحت اساتذہ کی پروفیشنل ڈیولپمنٹ کے لئے "ٹیچر ایجوکیشن:تبدیلی کے چیلنجز"کے زیر عنوان ایک روزہ قومی سیمینار منعقد ہوا۔ٹیچر ڈیولپمنٹ سینٹر ،ْ کراچی کے ماسٹر ٹرینر /ڈائریکٹر عباس حسین نے عہد حاضر کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس مشینی دور میں اساتذہ کو درپیش مختلف قسم کے مسائل اور چیلنجز پراظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی کے اس انقلابی دور کی مناسبت سے تدریسی پیشے کی ضروریات میں بھی تبدیلی آئی ہے۔ریسورس پرسن نے اساتذہ پر اس بات کا زور دیا کہ وہ آن لائن پروفیشنل ڈیولپمنٹ کورسسز سے مستفید ہونے کے لئے انٹرنیٹ کا استعمال شروع کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو لرننگ کے جدید اور متحرک اندازسے آگاہ ہوناضروری ہے تاکہ وہ گھنٹیوں ،ْ گریڈ لیول ،ْ مضمون ،ْ مقررہ شیڈول ،ْ چاردیواری اور ٹولز کے بغیرپڑھاسکیں۔

پروفیسر عباس نے کہا کہ لرننگ مینو اور لرننگ سرگرمیوں میں طلبہ کو چائس دینا چاہئیے۔ انہوں نے اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ " طلبہ کے کام کی اشاعت کے ذریعہ دنیا کو طلبہ کے پاس لائو اور طلبہ کو دنیا لے جائو"۔ انہوں نے اساتذہ کو مشورہ دیا کہ آن لائن پبلشنگ ٹولز کے ذریعہ اپنے طلبہ کا عالمی سامعین کے ساتھ تعارف کرائیں۔ڈپارٹمنٹ آف انگلش لنگوئج اینڈ اپلائیڈ لنگوئسٹک کے چئیرمین ،ْ پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر فاروق نے کہا کہ اس سیمینار کے انعقاد کا بنیادی مقصد تعلیم اور زبان کی تدریس میں جدید رجحانات سے اساتذہ کو روشناس کرانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیچر کمیونٹی کو جدید رجحانات سے اپ ڈیٹ کرنے کے لئے ماہانہ بنیاد پر ماسٹرز ٹرینرز ،ْ قومی و عالمی مقررین کو مدعو کیا جاتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں