ملائیشن وزیراعظم بھی یوٹرن کے حامی

غلط فیصلے پر قائم رہنے سے بہتر ہے کہ یوٹرن لے لیا جائے،ڈاکٹر مہاتیر محمد

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 9 دسمبر 2018 15:53

ملائیشن وزیراعظم بھی یوٹرن کے حامی
کوالالمپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-09 دسمبر 2018ء ) :ملائشین وزیراعظم ڈاکٹر مہا تیر محمد بھی یوٹرن کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان کے ہم خیال نکلے۔انکا کہنا تھا کہ غلط فہصلے پر قائم رہنے سے بہتر ہے کہ یوٹرن لے لیا جائے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کچھ عرصہ قبل یوٹرن کے حوالے سے بیان دیا۔جس کے باعث وہ شدید تنقید میں بھی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے یوٹرن سے متعلق کہا تھا کہ انہوں نے یوٹرن کے سوال پر کہا کہ نوازشریف نے عدالت میں یوٹرن نہیں لیا بلکہ جھوٹ بولا۔ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کریں گے۔نپولین اور ہٹلر نے یوٹرن نہ لے کرتاریخی شکست کھائی۔ حالات کے مطابق یوٹرن نہ لینے والا کبھی اچھا لیڈر نہیں بن سکتا۔جو یوٹرن لینا نہ جانتا ہوں اس سے بڑا بیوقوف کوئی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اس بیان کے بعد انہیں ایک جانب جہاں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے وہیں ان کے حامی اس بیان کو غلط نہیں بلکہ مثبت معنوں میں لے رہے ہیں۔تاہم تاحال ان کے اس بیان پر ردعمل سامنے آ رہا ہے۔خواجہ آصف نے یوٹرن والے بیان پر ردعمل دیا۔انہوں ٹوئیٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان یو ٹرن والے بیان پر بھی یو ٹرن لیں گے،عمرا ن خان کے یو ٹرن کا انتظار فرمائیں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔

اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے وزیر اعظم کے یوٹرن والے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ٹوئیٹ کیا۔
انکا کہنا تھا کہ ایک ایسا لاچار شخص جو اپنے سرپرستوں سے سے بات کی بھی ہدایت لیتا ہے کہ اس نے کس سے شادی کرنی ہے اور کس سے نہیں۔کس کو پارٹی میں شامل کرنا ہے۔کب غصہ دکھا نا اور کب مسکراہٹ ۔انکا کہنا تھا کہ جو شخص کسی کی ہدایت پر اپنے بیٹوں کو بھی اپنے تقریب حلف برداری میں مدعو نہ کر سکے،اس سے یوٹرن کی امید نہ رکھنا ،بہت عجیب ہے۔

تاہم وزیر اعظم عمران خان نے اب کی بار یوٹرن والے بیان سے یوٹرن نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے یوٹرن کی فضیلت بیان کی ۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی مقصد تک پہنچنے کے لیے یو ٹرن لینا رہنما کی نشانی ہے بالکل ویسے ہی جیسے اپنے کالے دھن کو چھپانے کے لے جھوٹ بولنا بدماش کی نشانی ہے۔

تاہم وزیراعظم عمران خان کے تمام تر دلائل کے باوجود مخالفین یوٹرن کے معاملے کا مذاق اڑانے میں مگن رہے تاہم اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ ملائیشین وزیراعظم مہا تیر محمد بھی یوٹرن کے حامی نکل آئے ہیں اور اس معاملے پر وہ وزیراعظم عمران خان کے ہم خیال ہیں۔انکا کہنا ہے کہ انسان سے غلط فیصلے ہوجاتے ہیں۔فیصلے غلط ہوجائیں تو انسان کو بہتری کے لیے فیصلے تبدیل کر لینے چاہیے۔انکا کہنا تھا کہ غلط فہصلے پر قائم رہنے سے بہتر ہے کہ یوٹرن لے لیا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں