ڈیموں کی تعمیر کے لیے فنڈ جمع کروانے میں اوور سیز پاکستانی چھا گئے

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ڈیم فنڈ میں اب تک 1ارب روہے جمع کروائے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 10 دسمبر 2018 11:56

ڈیموں کی تعمیر کے لیے فنڈ جمع کروانے میں اوور سیز پاکستانی چھا گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 دسمبر2018ء) سپریم کورٹ کے حکم پر دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کے لیے جمع ہونے والے فنڈ میں اب تک بیرون ملک مقیم پاکستایوں نے ایک ارب روپے جمع کروئے ہیں جب کہ اندرونِ ملک سے 7 ارب 47 کروڑ روپے جمع ہو چکے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ڈیم فنڈ میں اب تک 8 ارب 46کروڑ روپے جمع ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں پانی کی قلت کو پورا کرنے کے لیے ڈیمز فنڈ قائم کیا گیا جس میں پاکستانیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، یہی نہیں بلکہ وزیراعظم عمران خانکی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں سے ڈیم فنڈ میں حصہ ڈالنے کی اپیل کے بعد یہ سلسلہ مزید تیز ہو گیا ۔ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے قائم کئے جانے والے وزیراعظم چیف جسٹس ڈیم فنڈ میں عطیات جمع کروانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

(جاری ہے)

دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈز جمع کرنے کے لیے بنک اکاؤنٹس مخصوص کیے گئے ہیں جس میں عطیے کی رقم جمع کروائی جا سکتی ہے۔اسبنک اکاؤنٹ کا ٹائٹل دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ 2018ء (''DIAMER-BHASHA AND MOHMAND DAM FUND –2018'') رکھا گیا ہے اور اکاؤنٹ نمبر 4-001-299999-593-03 ہے جبکہ آئی بی این نمبر PK06SBPP0035932999990014 ہے۔ جہاں ڈیمز کی تعمیر کے لیے عطیہ جمع کروایا جا سکتا ہے۔

گذشتہ ماہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ڈیم فنڈز میں اب تک پاکستانیوں نے 7.09 ارب روپے جبکہ اوورسیز پاکستانیوں نے 880.23 ملین روپے کے عطیات دیے۔ امریکہ میں مقیم پاکستانی اس حوالے سے سرفہرست رہے جنہوں نے 334.735 ملین روپے کے عطیات جمع کروائے ، برطانیہ دوسرے نمبر پر ہے جہاں مقیم پاکستانیوں نے 180.317 ملین روپے کے عطیات دیے ہیں، 120 ملین روپے سیلولر کمپنیوں کی ایس ایم ایس سروس سے حاصل ہوئے ۔

حکومت پنجاب کے ملازمین 1.09 ارب روپے کے ساتھ سرفہرست ، پاک فوج 582.071 ملین روپے کے ساتھ دوسرے نمبر پر ، ہیڈ کوارٹر سی ڈبلیو او ایس پی ڈی 201.093 ملین روپے کے ساتھ تیسرے نمبر پر ، بحریہ ٹاؤن 110.12 ملین روپے کے ساتھ چوتھے نمبر پر جبکہ پاک فضائیہ 100.28 ملین روپے کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں