جہانگیر ترین کی بہن سیمی ایزدی کو وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع، کئی وزراء سے قلمدان واپس لیے جانے کا امکان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 10 دسمبر 2018 12:22

جہانگیر ترین کی بہن سیمی ایزدی کو وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 دسمبر 2018ء) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آج کابینہ کا اجلاس ہو گا جس میں وزراء کی کارگردگی کا حساب کتاب کیا جائے گا۔کچھ وزراء سے وزارتیں واپس لے لی جائیں گے جب کہ کچھ وزراء کے محکموں میں رد و بدل کیا جائے گا۔اسی حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ میں تبدیلی کا امکان ہے۔وفاقی کابینہ میں چند نئے ارکان شامل ہوں گے۔

۔یوسف بیگ مرزا کو وزیراعظم عمران خان کا مشیر لگائے جانے کا امکان ہے۔یوسف بیگ مرزا کی تقرری کا نوٹیفیکیشن آج جاری ہونے کا امکان ہے۔جب کہ وفاقی کابینہ کے چند وزیر مملکت کو وفاقی وزیر بنانے جانے کا امکان ہے۔ شہریار آفریدی کو بھی وزیر مملکت سے وفاقی وزیر داخلہ لگایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اطاعات کی تبدیلی کی صورت میں شفقت محمود اور فیصل جاوید امیدوار ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سیمی ایزدی کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے سیمی ایزدی جہانگیر ترین کی بہن ہیں۔جہانگیر ترین وزیر اعظم عمران خان کے بہت قربی دوستوں میں شمار ہوتے ہیں۔سیمی ایزادی کو سینیٹ ٹکٹ جاری کرنے پر پی ٹی آئی پر تنقید بھی کی گئی تاہم ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ سیمی ایزدی نے شروع سے تحریک انصاف کے لیے بہت کام کیا ہے اور یہ تحریک انصاف کی نظریاتی کارکن ہیں۔

اسی طرح جہانگیر ترین نے بھی پارٹی کے لیے بہت کام کیا ہے۔عارف نظامی نے جہانگیر ترین کی بہن کو سینیٹ ٹکٹ دینے کی حمایت کی۔ سیمی ایزدی اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی رکن بھی ہیں۔خیال رہے سینیٹ کے ضمنی انتخابات میںتحریک انصاف نے میدان مارا تھا۔ پنجاب میں سینیٹ کی خالی 2 نشستوں پر ضمنیانتخابات ہوئے، جس میں پی ٹی آئی کے ولیداقبال اور سیمی ایزدی نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں