قوم کا ہر فرد وطن عزیز کو پولیو سے پاک سرزمین بنانے میں اپنا کردار ادا کرے، وزیر اعظم عمران خان کا انسداد پولیو مہم کے آغاز پر ٹویٹ

پیر 10 دسمبر 2018 15:08

قوم کا ہر فرد وطن عزیز کو پولیو سے پاک سرزمین بنانے میں اپنا کردار ادا کرے، وزیر اعظم عمران خان کا انسداد پولیو مہم کے آغاز پر ٹویٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان نے قوم پر زور دیا ہے کہ وہ آگے بڑھ کر ذمہ داری نباہتے ہوئے پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنانے میں اپنا بھرپورکردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ ملک بھر میں انسداد پولیو مہم شروع ہو چکی ہے۔ میں قوم کے ہر فرد کودعوت دیتا ہو ںکہ وہ آگے بڑھ کرذمہ داری سنبھا لے اور وطن عزیز کو پولیو سے پاک سرزمین بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں