پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال زیادہ بہتر نہیں ہے ،ْ

آزاد عدلیہ اور میڈیا انسانی حقوق کی علمبرداری کے لیے ضروری ہیں ،ْ ڈپٹی چیئر مین غریب طبقے کو خوشحال کیے بغیر انسانی حقوق پر عمل درآمد نا ممکن ہے ،ْ پارلیمنٹ کو انسانی حقوق پر عملدرآمد کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،ْسلیم مانڈوی والا

پیر 10 دسمبر 2018 15:20

پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال زیادہ بہتر نہیں ہے ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال زیادہ بہتر نہیں ہے ،ْ آزاد عدلیہ اور میڈیا انسانی حقوق کی علمبرداری کے لیے ضروری ہیں ،ْ غریب طبقے کو خوشحال کیے بغیر انسانی حقوق پر عمل درآمد نا ممکن ہے ،ْ پارلیمنٹ کو انسانی حقوق پر عملدرآمد کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

پیر کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر پیغام میں کہاکہ پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال زیادہ بہتر نہیں ہے ۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ جمہوریت اور انسانی حقوق کا چولی دامن کا ساتھ ہے ۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے جمہوریت کمزور ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ آزاد عدلیہ اور میڈیا انسانی حقوق کی علمبرداری کے لیے ضروری ہیں ۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ غریب طبقے کو خوشحال کیے بغیر انسانی حقوق پر عمل درآمد نا ممکن ہے ۔ انہوںنے کہاکہ تمام عوام کو یکساں مواقع فراہم کرنابنیادی انسانی حقوق ہے ۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ مزدوروں , ہاریوں اور کسانوں کو با اختیار کرنا بنیادی انسانی حقوق کا حصہ ہے ۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ انسانی حقوق پر عمل درآمد کرانا پارلیمنٹ کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ پارلیمنٹ کو انسانی حقوق پر عملدرآمد کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ انٹرنیشنل لیبر کنونشن کی خلاف ورزی انسانی حقوق کے خلاف ہے ۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ مزدور کو اس کی مزدوری نہ ملنا بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ انسانی حقوق کے لیے بچوں کے حقوق کے پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے ۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی قوانین کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے ۔انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کو انسانی حقوق پر عمل درآمد کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں ۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ماسکو میں ہونیوالی کانفرنس میں آواز اٹھائی جائے گی ۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ بین الاقوامی برادری کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں