الیکشن کمیشن میں قرعہ اندازی کے ذریعے دو ارکان کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

ممبر سندھ عبدالغفار سومرو اور ممبر بلوچستان شکیل بلوچ 26 جنوری کو ریٹائر ہوجائیں گے ،ْ آئندہ ممبران پانچ سال کی مدت پوری کرینگے

پیر 10 دسمبر 2018 15:21

الیکشن کمیشن میں قرعہ اندازی کے ذریعے دو ارکان کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) الیکشن کمیشن میں قرعہ اندازی کے ذریعے دو ارکان کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ہوگیا ،ْممبر سندھ عبدالغفار سومرو اور ممبر بلوچستان شکیل بلوچ 26 جنوری کو ریٹائر ہوجائیں گے ،ْالیکشن کمیشن کے آئندہ ممبران 5 سال کی مدت پوری کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار الیکشن کمیشن کے دو ممبران ڈھائی سال کی مدت میں ریٹائرڈ ہوئے ہیں، ممبران کی ریٹائرمنٹ کی قرعہ اندازی پیر کو الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے کی۔

الیکشن کمیشن کے آئندہ ممبران 5 سال کیلئے لگائے جائیں گے، الیکشن کمیشن اعلامیہ کے مطابق آئین کے آرٹیکل 215 کے تحت الیکشن کمیشن کے 2 ممبران کا پہلا دورانیہ ڈھائی سال مقرر ہے۔الیکشن کمیشن کے آئندہ ممبران کا تقرر 5 سال کے لئے ہو گا،ممبرسندھ عبدالغفار سومرو اور ممبربلوچستان شکیل بلوچ 26 جنوری کو ریٹائر ہوجائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں