چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے،

بہترین اور دیرپا نتائج کے حصول کے لییسی پیک منصوبوں کے معاشرتی اور اقتصادی پہلوؤں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی

پیر 10 دسمبر 2018 15:21

چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، بہترین اور دیرپا نتائج کے حصول کے لیے چین پاکستان اقتصادی راہدری (سی پیک) منصوبوں کے معاشرتی اور اقتصادی پہلوؤں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔انہوں نے یہ بات پیر کویہاں چین کے معاون وزیر خارجہ کونگ زوآن یو سے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

ملاقات کے دوران علاقائی سکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں خطے کو درپیش مسائل کے حل اور دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا گیا۔وزیرخارجہ نے کہاکہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاک چین وزرائے خارجہ سطح کے سٹریٹیجک مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

وزیرخارجہ نے کہاکہ بہترین اور دیرپا نتائج کے حصول کے لیے سی پیک منصوبوں کے معاشرتی اور اقتصادی پہلوؤں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔ وزیر خارجہ نے سی پیک کے تحت "خصوصی اقتصادی زونز" کی جلد تعمیر پر بھی زور دیا۔ وزیر خارجہ نے معاون چینی وزیرخارجہ کوکابل میں ہونے والے دوسرے سہ رکنی پاکستان، چین افغانستان مذاکرات میں اپنی شرکت اوراس حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ افغانستان میں امن و استحکام کے لئے چین کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ۔ چین کے معاون وزیرخارجہ نے کہاکہ چینی وزیر اعظم کے وژن کے مطابق چین پاکستان کی معاشی و معاشرتی ترقی اور غریت کے خاتمے کے لئے پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کے لئے پر عزم ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں