وزیراعظم کے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں ہر وزیر سے تین سوال

تمام وزراء سے کفایت شعاری مہم،اقدامات اور آئندہ پلان پر بات کی گئی،وزیراعظم عمران خان کا وزراء کی کارگردگی کا جائزہ لینے کے لیے ہر3 ماہ بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ۔ اعلامیہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 10 دسمبر 2018 14:45

وزیراعظم  کے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں ہر وزیر سے تین سوال
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 دسمبر 2018ء) آج وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج(پیر کو ) ہوا، جس میں وزراء کی 100روزہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔وزیر اعظم نے کابینہ کے اجلاس کے لئے سارا دن وقف کردیا ہے اور دیگر مصروفیات منسوخ کردی ہیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں تمام وزارتوں کی کارگردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے وزراء کی کارگردگی کا جائزہ لینے کے لیے ہر3 ماہ بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔اعلامیے میں مزید لکھا گیا ہے کہ وزراء کو مزید ٹاسک سونپنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کارگردگی کا جائزہ لینے کا مقصد شہریوں کی زندگی بہتر بنانا ہے۔

اعلامیے کے مطابق تمام وزراء سے کفایت شعاری مہم،اقدامات اور آئندہ پلان پر بات کی گئی۔وزراء کی کارگردگی مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات سے متعلق بھی پوچھا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو اسٹریٹیجک پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم کی ہدایت پر پلان پانچ سال کے لیے بنایا جائے گا۔۔وزیراعظم عمران خان نے ہر وزیر سے تین سوال کیے گئے کہ وزارت میں اب تک کون کون سے منصوبے شروع کیے گئے۔

دوسرا سوال ہوچھا گیا کہ بطور وزیر آئندہ کیا کرنے والے ہیں؟ جب کہ تیسرا سوال پوچھا گیا کہ بطور وزیر اخراجات میں کتنی کمی کی۔واضح رہے وزیر اعظم آفس میں آج صبح ساڑھے دس بجے کابینہ کا خصوصی ا جلاس شروع ہوا جو جو شام تک جاری رہے گا ،اجلاس میں وزارتوں ،ڈویژنوں کو کارکردگی بیان کرنے کا موقع دیا گیا۔ہروزارت اور ڈویژن کو بریفنگ کیلئے دس منٹ میسر تھے۔

مختلف وزارتوں و ڈویژنوں کی کارکردگی رپورٹ 27نومبر کو جمع کرائی گئی تھی۔ وفاقی کابینہ کے دو وزراء اپنے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات کی بنیاد پر پہلے ہی استعفیٰ دے چکے ہیں، بابر اعوان کے خلاف نیب ریفرنس دائر ہونے اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی کے آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس میں اثرانداز ہونے کے الزام کے باعث وفاقی حکومت کے پہلے سو روز کے دوران ہی اپنے عہدوں سے ہاتھ دھوناپڑے تھے، ان دونوں مستعفی ہونیوالے وزراء کی جگہ بھی نئے وزراء کو قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں