ممالک کے ساتھ بیرون ملک رقم منتقلی کے معاہدے عمران خان نے نہیں 2016ء میں اسحاق ڈار نے کئے تھے ،ْ فرحت اللہ بابر

پیر 10 دسمبر 2018 16:31

ممالک کے ساتھ بیرون ملک رقم منتقلی کے معاہدے عمران خان نے نہیں 2016ء میں اسحاق ڈار نے کئے تھے ،ْ فرحت اللہ بابر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ر ہنما فرحت الله بابر نے کہا ہے کہ 26ممالک کے ساتھ بیرون ملک رقم منتقلی کے معاہدے عمران خان نے نہیں 2016ء میں اسحاق ڈار نے کئے تھے۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر ایک بیان میں فرحت الله بابر نے کہا ہے کہ آخر کار 26ممالک کے ساتھ بیرون ملک رقم منتقلی بارے معلومات کے تبادلے کے معاہدے پر سچ سامنے آگیا۔ انہوں نے کہا کہ ان معاہدوں پر پی ٹی آئی حکومت نے نہیں بلکہ 2016ء میں اسحاق ڈار جب وہ وزیر خزانہ تھے نے دستخط کئے تھے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان جھوٹ بول کر اس کا کریڈٹ لے رہے ہیں ،ْ ان کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا ،ْان کی اپنی عزت معافی کی متقاضی ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں