دنیا بھر میں انسانی حقوق کیخلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، بلاول بھٹو

اقوام متحدہ خلاف ورزیوں کی روک تھام کیلئے قلیدی کردار ادا کرے،پیغام

پیر 10 دسمبر 2018 16:49

دنیا بھر میں انسانی حقوق کیخلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، بلاول بھٹو
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دنیا پھر میں انسانی حقوق کے خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں عالمی برادری انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کرے، ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے کیونکہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کے خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اپنا قلیدی کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ انسانی حقوق کے فروغ اور ان کی حفاظت کیلئے کام کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں