ملکی تاریخ میں پہلی بار الیکشن کمیشن کے ممبر قرعہ اندازی کے ذریعے ریٹائر ہوگئے

رکن ممبر بلوچستان شکیل بلوچ اور رکن سندھ عبد الغفار سومرو جنوری 2019 تک کام کرینگے حکومت اور اپوزیشن مشاورت سے دو نئے ارکان کو 5 سال کی مدت کیلئے منتخب کریں گے

پیر 10 دسمبر 2018 16:55

ملکی تاریخ میں پہلی بار الیکشن کمیشن کے ممبر قرعہ اندازی کے ذریعے ریٹائر ہوگئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) ملکی تاریخ میں پہلی بار الیکشن کمیشن کے ممبر بلوچستان شکیل بلوچ اور رکن سندھ عبد الغفار سومرو قرعہ اندازی کے ذریعے ریٹائر ہوگئے ان کی جگہ نئے ارکان کا تقرر ہوگا، کمیشن کے باقی 2 ارکان 5 سالہ مدت پوری کریں گے۔ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ چاروں ارکان الیکشن کمیشن کے ناموں کی پرچیاں ڈالی گئیں، چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے قرعہ نکالا تو ممبر بلوچستان شکیل بلوچ اور رکن سندھ عبدالغفار سومرو کا نام نکلا۔

(جاری ہے)

رکن خیبرپختونخوا ارشاد قیصر اور ممبر پنجاب الطاف ابراہیم 5 سال کی مدت پوری کریں گے، بلوچستان اور سندھ سے الیکشن کمیشن کے نئے ارکان 5 سال کی مدت کیلئے منتخب ہوں گے اس قرعہ اندازی کی تقریب میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضاخان سمیت چاروں ارکا ن اور سکریٹری الیکشن کمیشن نے بھی شرکت کی یہ دونو ں سیٹیں جنو ری 2019میں خالی ہو نی تھی ،حکومت اور اپوزیشن جنو ری تک مشاورت کر کے ان خالی سیٹوں پر ارکا ن کا تقرر کر سکیں ۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کا تقرر 5سال کے لئے ہو تا ہے دو ارکا ن کو آئینی ترمیم کے ذریعے یہ شق ڈالی گئی کہ دو ارکا ن اڑھا ئی سال بعد ریٹائر ہو جا ئیں گے اور باقی دو اپنی مدت ملا زمت پو ری کر یں گے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں