اپوزیشن چئیرمین پی اے سی کے معاملے پر شہباز شریف کے نام سے پیچھے ہٹ گئی

اپوزیشن نے پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کی چئیرمین شپ کے لیے دیگر ناموں پر غور کرنا شروع کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 10 دسمبر 2018 16:21

اپوزیشن چئیرمین پی اے سی کے معاملے پر شہباز شریف کے نام سے پیچھے ہٹ گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10دسمبر 2018ء) : پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کی چئیرمین شپ کے لیے حکومت کے بعد اپوزیشن نے بھی لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔اپوزیشن نے اب شہباز شریف کے بجائے دیگر ناموں پر غور شروع کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت ن لیگ شہباز شریف کو چئیرمین اے پی سی بنانے کے معاملے سے پیچھے ہٹ گئی اوت پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔

چئیرمین اے پی سی کے لیے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق،خواجہ آصف اور سابق وزیر شاہد خاقان عباسی کے نام فیورٹ ہیں۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے قائمہ کمیٹیاں قائم کرنے کی تحریک پیش کی جائے گی۔واضح رہے چئیرمین اے پی سی کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں شدید اختلاف دیکھنے میں آیا تھا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے اپوزیشن کی جانب سے خواجہ آصف کا نام مسترد کرکے بلاول بھٹوکو چیئرمین پی اے سی کی پیشکش کی تھی تاہم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے چیئرمین پی اے سی کا عہدہ لینے سے معذرت کرلی تھی۔خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کرپشن کیس کا سامنا کرنے والے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نہیں بن سکتے ،ْشہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی بنانا قوم سے مذاق ہوگا۔

جب کہ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے متعلق اپوزیشن کا مطالبہ غیراخلاقی ہے، پچھلی حکومت کمیشن لینا جانتی تھی کمیشن بنانا نہیں، ہم نے کمیشن کو روکنے کیلئے کمیشن بنایا۔انہوں نے کہا کہ کہا کہ کرپشن کرنے والے لوگ اطلاعات تک رسائی سے ڈرتے ہیں۔ ہم نے کمیشن کو روکنے کے لیے کمیشن بنایا ہے۔

جب کہ : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چئیرمین کے معاملے پر تحریک انصاف کے موقف کے حامی نکلے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں تحریک انصاف کے اعتراض میں بھی وزن ہے کیونکہ پچھلی حکومت نواز شریف کی حکومت تھی۔ارو پی اے سی کذشتہ حکومت کی آڈٹ اعتراضات کو دیکھتی ہے۔تو اگر شہباز شریف کو اکاؤنٹس کمیٹی کا چئیرمین بنا دیا گیا تو پھر تضاد پیدا ہو جائے گا کہ چھوٹا بھائی بڑے بھائی کا احتساب کیسے کرے گا۔ اس معاملے میں پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک تجویز دی ہے کہ شہباز شریف بے شک پی اے سی کے چئیرمین بن جائیں لیکن پھر ایک کمیٹی بنا دی جائے جو نواز شریف سے متعلق آڈٹ کے اعتراضات کا جائزہ لے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں