پاکستان اور چین کے درمیان گہرے ثقافتی، تاریخی اور ادارہ جاتی سطح پر تعلقات قائم ہیں،

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اب سدا بہار سٹریٹجک تعاون اور شراکت داری میں تبدیل ہوچکے ہیں، وزیراعظم عمران خان کا حالیہ کامیاب دورہ چین دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تاریخی تعلقات میں سنگ میل ہے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی چین کے معاون وزیر خارجہ کونگ ژوان ژو سے گفتگو

پیر 10 دسمبر 2018 17:21

پاکستان اور چین کے درمیان گہرے ثقافتی، تاریخی اور ادارہ جاتی سطح پر تعلقات قائم ہیں،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان گہرے ثقافتی، تاریخی اور ادارہ جاتی سطح پر تعلقات قائم ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اب سدا بہار سٹریٹجک تعاون اور شراکت داری میں تبدیل ہو چکے ہیں، وزیراعظم عمران خان کا حالیہ کامیاب دورہ چین دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تاریخی تعلقات میں سنگ میل ہے۔

انہوں نے یہ بات پیر کو یہاں چین کے معاون وزیر خارجہ کونگ ژوان ژو سے وزارت خارجہ میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے معاون چینی وزیر خارجہ کو پاک چین دوطرفہ سیاسی مشاورت کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان گہرے ثقافتی، تاریخی اور ادارہ جاتی سطح پر تعلقات قائم ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اب سدا بہار، سٹریٹجک تعاون، شراکت داری میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے حالیہ کامیاب دورہ چین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تاریخی تعلقات کا سنگ میل ہے اور اس سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور اعتماد اور دوستی کے رشتے مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا ایک اور مظہر ہے۔

انہوں نے سی پیک کے تحت منصوبوں کو دونوں ممالک کی قیادت کے وژن کے مطابق مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ چین، افغانستان، پاکستان سہ فریقی وزرائے خارجہ کے دوسرے اجلاس، جو15 دسمبر کو کابل میں ہو رہا ہے، میں شرکت کے متمنی ہیں، چین کے معاون وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور سیاسی، اقتصادی، دفاع اور ثقافتی شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے قومی ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور اس ضمن میں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے کثیر الجہتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور چین کے درمیان سٹریٹجک، رابطہ کاری کو وسیع کرنے اور تمام سطحوں پر رابطوں کو فروغ دینے سے بھی اتفاق کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں