وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

وزارتوں کی کارگردگی کا جائزہ لیا گیا، جائزہ اجلاس ہر تین ماہ بعد منعقد کرنے کا فیصلہ

پیر 10 دسمبر 2018 17:21

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تمام وزارتوں کی کارگردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ہرایک وزارت میں خدمات کی فراہمی، کفایت شعاری کی پالیسی کو اپنانے کے ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات اور مستقبل کے منصوبوں بالخصوص ہر ایک وزارت کی کارگردگی میں مزید بہتری لانے پر گفت وشیند کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر ایک وزارت کو عمل درآمد کیلئے پانچ سالوں پرمحیط مخصوص سٹریٹجک پلان کی تیاری کا ہدف دیا جا ئے گا تاکہ کارکردگی کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنایا جاسکے۔اجلاس میں اس طرح کا جائزہ اجلاس ہر تین ماہ بعد منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا تاکہ وزارتوں کی کارگردگی کو جانچاجا سکے، اوراس بات کو یقنی بنایا جائے کہ حکومت کی مجموعی کارگردی درست سمت میں گامزن رہے۔ان اقدامات کا بنیادی مقصدپاکستانی شہریوں کے معیارزندگی کو بلند کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں