بلاول بھٹو قومی اسمبلی میں غریبوں، مزدوروں، محنت کشوں اور کسانوں کی مؤثر اور توانا آواز ہیں، نیئر بخاری

پیر 10 دسمبر 2018 17:21

بلاول بھٹو قومی اسمبلی میں غریبوں، مزدوروں، محنت کشوں اور کسانوں کی مؤثر اور توانا آواز ہیں، نیئر بخاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو قومی اسمبلی میں غریبوں، مزدوروں، محنت کشوں اور کسانوں کی مؤثر اور توانا آواز ہیں، پیپلز پارٹی کے مخالفین ان کی آواز کو دبا کر غریبوں کا استحصال کرنا چاہتے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیب کو سیاسی جماعتوں کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بلاول بھٹو کے دوٹوک مؤقف اور ان کے سیاسی قومی و عوامی کردار سے جمہوریت مخالف قوتیں خوفزدہ ہیں، نیب کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنے سے گریز کیا جائے کیونکہ اس کے کوئی نتائج برآمد نہیں ہوں گے بلکہ سیاسی بحران شدت اختیار کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیب کسی کی بیساکھی نہیں اور نہ ہی اسے کسی کے خلاف استعمال کیا جائے، پیپلز پارٹی جمہوریت پسند سیاسی جماعت ہے اور عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا عوام سے گہرا رشتہ ہے اور پارٹی کی قیادت ایسے اقدامات سے خوفزدہ ہونے والی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح آصف علی زرداری ماضی اس بار بھی سرخرو ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کی چھت اور روزگار چھینا گیا ، پیپلز پارٹی کی قیادت کو ان کی حمایت سے کوئی نہیں روک سکتا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں