وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پر 23 دسمبر سے رحمان بابا ایکسپریس پشاور سے کراچی روانہ ہوگی

پیر 10 دسمبر 2018 17:35

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پر 23 دسمبر سے رحمان بابا ایکسپریس پشاور سے کراچی روانہ ہوگی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پر 23 دسمبر سے رحمان بابا ایکسپریس پشاور سے صبح 10 بجے روانہ ہوگی۔ یہ ٹرین 9 اکانومی کلاس کوچز، بریک وین اور ایک پاور پلانٹ پر مشتمل ہوگی۔

(جاری ہے)

نوشہرہ ، اٹک سٹی ، راولپنڈی ، وزیر آباد، فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان ، بہاولپور، رحیم یار خان ، روہڑی، نواب شاہ، حیدرآباد ، لانڈھی ، ڈرگ روڈپر سٹاپ کرتی ہوئی اگلے روز دوپہر 12 بجکر 30 منٹ پر کراچی کینٹ پہنچے گی۔

اسی طرح واپسی کے لیے بھی یہ ٹرین کراچی کینٹ سے صبح 10 بجے روانہ ہوکر اگلے روز دوپہر 12 بجکر 20 منٹ پر پشاور کینٹ پہنچے گی۔ عوام کی سہولت کے پیشِ نظر 23 دسمبر کورحمان بابا ایکسپریس پرسفر کرنے والے مسافرآدھے ٹکٹ پر سفر کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں