وفاقی وزراء کی کارگردگی کے جائزے کا پہلا سیشن مکمل

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اچھی کارگردگی دکھانے میں تمام وزراء کو پیچھے چھوڑ دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 10 دسمبر 2018 17:21

وفاقی وزراء کی کارگردگی کے جائزے کا پہلا سیشن مکمل
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 دسمبر 2018ء) وفاقی وزیر شیخ رشید نے اچھی کارگردگی دکھانے میں تمام وزراء کو پیچھے چھوڑ دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آج صبح 11بجے سے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارات وزیراعظم عمران خان کر رہے ہیں جس میں وزراء سے ان کی کارگردگی سے متعلق سوالات کئے گئے۔وزراء سے سوالات کا پہلا سیشن مکمل ہو چکا ہے۔

رپورٹس کے مطابق شیخ رشید کی کارگردگی تمام وزراء ہر بازی لے گئے ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جو رپورٹس پہلے وزیر اعظم کو بھجوائی گئی تھیں آج ان پر بریفنگ دی گئی ہے۔وزارتوں کے حاصل کردہ اہداف پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔وفاقی سیکرٹریز نے بھی کارگردگی سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اتحادیوں سمیت وزراء کی کارگردگی تسلی بخش ہے۔

رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو وزراء کی کاگردگی کی جو رپورٹس پیش کی گئیں ہیں ا س میں سب سے بہترین کارگردگی شیخ رشید کی رہی۔یال رہے اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے 12برس بعد دوبارہ وزارت ریلوے کا قلمدان سنبھالا۔ وزیر کے تقرر کے ساتھ ہی ریلوے میں نئے دور کا آغاز ہوا۔

اور ریلوے کی آمدن میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا۔ نئی حکومت کے آنے کے بعد محکمہریلوے کی آمدنی میں 55 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ریلوے کا سرکاری خزانے پر بوجھ کم ہونا شروع ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آمدن میں اضافہ مسافروں اور فریٹ بزنس بڑھنے سے ہوا۔اور یہی وجہ ہے کہریلوے نے پچھلے مہنیوں کے مقابلے میں گذشتہ دو مہینوں میں 55 کروڑ کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان ریلوے پر سالانہ 86 ارب روپے خرچ ہوتے ہیں۔جس میں 50ارب ریلوے کی اپنی آمدنی ہے جب کہ 36ارب ریلوے کا خسارہ ہوتا تھا تاہم ریلوےکے اس خسارے میں بھی کمی آئے گی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اگر اسی طرح فریٹ بزنس رہا اور ٹرینیوں کے اضافے سے مسافروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا تو ہمارا ٹارگٹ ہے کہ ریلوے کی آمدنی میں 6 ارب روپے سالانہ اضافہ ہو جس کے بعد ریلوے کا خسارہ کم ہو کر 29ارب تک محدود ہونے کا امکان ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جس طرح تیز رفتاری سے ہم آگے بڑھ رہے ہیں اس سے بہت مثبت اثرات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں