اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے فلسطین کشمیر اور برما میں مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش کیوں ہیں

امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر بیان

پیر 10 دسمبر 2018 19:18

اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے فلسطین کشمیر اور برما میں مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش کیوں ہیں
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی انسانی حقوق کے ادارے فلسطین کشمیر اور برما میں مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش کیوں ہیں۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اسلام انسانی حقوق کے تحفظ کا سب سے بڑا علمبردار ہے۔

(جاری ہے)

ریاست مدینہ کے قیام نے حکمرانوں اور رعایا سب کو برابری کی سطح پر لاکھڑا کیا تھا۔حضرت محمدﷺ کا خطبہ حجة الوداع عالمی انسانی حقوق کے احترام کا پہلا چارٹرہے۔دنیا بھر میں مسلمانوں کے حقوق کو پامال کیا جارہا ہے۔ایمینسٹی انٹرنیشنل کے مطابق کشمیر ،فلسطین، برمامیں انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہورہی ہے۔ اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے فلسطین کشمیر اور برما میں مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش کیوں ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں