وزیر اعظم عمران خان کی وزارت داخلہ ،سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ سمیت متعدد دیگر اداروں میں بہتر سے بہتر کام سرانجام دینے کی ہدایت

پیر 10 دسمبر 2018 22:40

وزیر اعظم عمران خان کی وزارت داخلہ ،سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ سمیت متعدد دیگر اداروں میں بہتر سے بہتر کام سرانجام دینے کی ہدایت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان نے وزارت داخلہ ،سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ سمیت متعدد دیگر اداروں میں بہتر سے بہتر کام سرانجام دینے کی ہدایت کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے گزشتہ روز اہم اجلاس کے دوران اس خواہش کا اظہار کیا کہ انکی دلی خواہش ہے ہے کہ وزارت داخلہ،پولیس،سی ڈی اے ،ضلعی انتظامیہ جب اپنی اپنی ڈیوٹی سمجھ جائیں تو کسی کو بھی ہدایت یا ڈکٹیشن دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی،اور یہ ادارے عوام کے لیے سہولیات پیدا کریں تو بہت سارے مسائل حل ہو جاتے ہیں۔

اجلاس میں انہوں نے وزیر مملکت شہر یار آفریدی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ کاش تمام ادارے کسی کے آرڈر کا انتظار کیے بغیر ازخود کام کر لیں تو تمام معاملات ہی حل ہوجائیں ،انہوں نے شہریار آفریدی سے کہا کہ آپ مزید محنت کریں اور امید رکھیں کہ بہتر ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ظفر ملک

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں