ای او بی آئی ہیڈ آفس کراچی میں ، وزارت اوورسیز میںتشویش ،اسلام آباد شفٹ کرنے کا مطالبہ

تمام تر میٹنگز و اجلاس اسلام آباد میں منعقد کرانے سے ماہانہ ادارے کو لاکھوں ٹی اے ڈی اے اور ہوائی سفر کی مد میں دیئے جانے کا انکشاف

پیر 10 دسمبر 2018 22:40

ای او بی آئی  ہیڈ آفس کراچی میں ، وزارت اوورسیز میںتشویش ،اسلام آباد شفٹ کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) وزارت اوورسیز کے ذیلی ادارے ای او بی آئی کے ہیڈ آفس کراچی میں ہونے پر وزارت اوورسیز میںتشویش کی لہر دوڑگئی ہے ۔ادارہ میں ہونے والی تمام تر میٹنگز و اجلاس اسلام آباد میں منعقد کرانے سے ماہانہ ادارے کو لاکھوںروپے ٹی اے ڈی اے اور ہوائی سفر کی مد میں دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔

ای او بی آئی کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ای او بی آئی کے ہیڈآفس کی کراچی میں ہونے پر وزارت میں تشویش پائی جاتی ہے ،اہم میٹنگز اور اجلاس کراچی سے اسلام آباد بلائے جاتے ہیں تاکہ ٹی اے ڈی اے اور ہوائی سفر سمیت رہائش اور دیگر سہولیات سے استفادہ حاصل کیا جا سکے ۔معلومات کے مطابق اس سے قبل ہونے والے اجلاسوں میں لاکھوں روپے خرچ کر کے قوم کے پیسہ کا ضیاع کیا جا رہا ہے ،ای او بی آئی کے ڈی جیز،ایم ڈی سمیت تمام افسران کراچی اور جبکہ اسلام آباد میں تیار ہونے والی بلڈنگ کے چند فلور کو کرایہ پر دیدیا گیا،ذرائع کاکہنا ہے کہ ادارے کی وزارت ،سیکرٹری اور تمام تر ارباب اختیار یہاں موجود ہیں مگر تنخواہ میں سے لاکھوں روپے اضافہ کرنے کے لیے ای او بی آئی کے ہیڈ آفس کو کراچی منتقل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ادارے سے متعدد افسران و سٹاف نے وزارت کو ایک درخواست کے ذریعہ بتایا کہ اگر ای او بی آئی کے دفتر کو اسلام آباد شفٹ کر دیا جائے تو ادارے کے ماہانہ بیس لاکھ سے پچاس لاکھ تک بچت کی جا سکتی ہے ۔ ۔ظفرملک

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں