انسانی حقوق کا عالمی دن ،انسانی حقوق کی پامالی کی روک تھام، خواتین کو بنیادی انسانی حقوق بارے آگاہی،

عوام میں ذمہ داری کا احساس پیدا کرنے کیلئے سیمینارز، کانفرنسز، ورکشاپس، مذاکروںودیگر تقریبات کا انعقاد انسانی حقوق بالخصوص خواتین،بچوں ،اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جارہے ہیں،ڈاکٹر شیریں مزاری

پیر 10 دسمبر 2018 22:54

انسانی حقوق کا عالمی دن ،انسانی حقوق کی پامالی کی روک تھام، خواتین کو بنیادی انسانی حقوق بارے آگاہی،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) پاکستان میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر انسانی حقوق کی پامالی کی روک تھام، خواتین کو بنیادی انسانی حقوق بارے آگاہی، عوام میں ذمہ داری کا احساس پیدا کرنے ،قوانین کی خلاف ورزی روکنے با رے شعور فرا ہم کرنے کیلئے سیمینارز، کانفرنسز، ورکشاپس، مذاکروں، مباحثوں و دیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن پیر کو منایا گیا۔ اس موقع پر وزارت انسانی حقوق، ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان، تحفظ حقوق انسانی ایسوسی ایشن پاکستان اور مختلف تنظیموں کے اشتراک سے انسانی حقوق کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے خصوصی واکس کا انعقاد کیا گیا جبکہ انسانی حقوق کی پامالی کی روک تھام، عوام خصوصاً خواتین کو ان کے بنیادی انسانی حقوق کے بارے میں آگاہی، عوام میں ذمہ داری کا احساس پیدا کرنے اور قوانین کی خلاف ورزی روکنے با رے شعور فرا ہم کرنے کیلئے اس دن کے حوالے سے سیمینارز، کانفرنسز، ورکشاپس، مذاکروں، مباحثوں و دیگر تقریبات بھی منعقد کی گئیں۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے بھی پیغامات جاری کئے گئے۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ انسانی حقوق بالخصوص خواتین،بچوں اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے حکومت کے آئین پاکستان آور انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ کے مطابق انسانی حقوق کے تحفظ ،فروغ اور فراہمی سے متعلق اپنی زمہ داریوں کو پورا کرنے کے عزم کے اعادہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کا عالمی دن انسانی حقوق سے متعلق عالمی اعلامیہ کی منظور ی کی یاددلاتاہے جس میں پہلی بار ہر انسان کیلئے بنیادی حقوق کے تحفظ اور فراہمی یقینی بنانے کاعزم کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں