سپیکر قومی اسمبلی کا راجہ ریاض کی جانب سے (ن) لیگ کی قیادت کیخلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر انتباہ جاری

آئندہ اس طرح کے الفاظ استعمال کئے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ،ْاسد قیصر کی وارننگ

پیر 10 دسمبر 2018 22:58

سپیکر قومی اسمبلی کا راجہ ریاض کی جانب سے (ن) لیگ کی قیادت کیخلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر انتباہ جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کیخلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر انہیں انتباہ جاری کیا ہے کہ آئندہ اس طرح کے الفاظ استعمال کئے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے آغاز پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے خلاف آوازیں کسنی شروع کیں جس پر وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے ایوان چلانا ہے اس کو ڈرامہ نہ بنائیں، جو بھی اس کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ میں ایسے ارکان کے خلاف کارروائی کروں گا۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہم نے ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ ایوان کی کارروائی اچھے انداز میں چلانے میں تعاون کریں گے۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر پرویز خٹک کو ایوان کی کارروائی بہتر انداز میں چلانے کے لئے فوکل پرسن مقرر کیا تھا تاہم حکومتی ارکان خود اس کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ سپیکر نے راجہ ریاض کو خبردار کیا کہ ایسا دوبارہ کیا تو ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں