بدعنوان عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جانی چاہئے ، علی امین خان گنڈا پور

اپوزیشن احتساب سے بچنے کیلئے حکومت پر بلاوجہ تنقید کر رہی ہے،پی ٹی آئی کسی بدعنوان کو معاف نہیں کریگی،انٹرویو

پیر 10 دسمبر 2018 22:58

بدعنوان عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جانی چاہئے ، علی امین خان گنڈا پور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ بدعنوان عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جانی چاہئے ، اپوزیشن احتساب سے بچنے کیلئے حکومت پر بلاوجہ تنقید کر رہی ہے،پی ٹی آئی کسی بدعنوان کو معاف نہیں کریگی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر علی امین خان گنڈا پور نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کی جانب سے اربوں روپے کے قرض لئے گئے جس نے ملک کو گہرے اقتصادی بحران میں ڈال دیا۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی بدعنوانی میں ملوث ہے اسے ملکی قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بدعنوان عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جانی چاہئے ،اپوزیشن احتساب سے بچنے کیلئے حکومت پر بلاوجہ تنقید کر رہی ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کسی بھی بدعنوان کو معاف نہیں کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں